امت شاہ کے بیٹے جے شاہ اور دی وائر کی صحافی روہنی کو عدلیہ نے کورٹ کے باہر سمجھوتہ کرنے کی دی تجویز، دی وائر نے کیا انکار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th April 2018, 1:08 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،18؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) صحافی روہنی سنگھ بمقابلہ جے شاہ کیس میں سپریم کورٹ نے معاملے میں عدالت سے باہر سمجھوتہ کرنے کا مشورہ دیا ہے؛ لیکن دی وائر کی طرف سے تجویز ماننے سے انکار کیا گیا ہے اور کہا کہ یہ اسٹوری عوامی مفاد میں کی گئی ہے ۔

واضح ہو کہ اس معاملہ کے تحت سپریم کورٹ اب جولائی میں سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ وائر کی صحافی روہنی سنگھ کی عرضی پر سماعت کر رہا تھا ۔ روہنی نے گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے جس میں بی جے پی صدر امت شاہ کے بیٹے جے شاہ کی طرف سے داخل مجرمانہ ہتک عزت کیس کو منسوخ کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا تھا ۔ گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے 12 اپریل تک ٹرائل پر روک لگا دی تھی۔ گجرات ہائی کورٹ نے ویب پورٹل دی وائر کی صحافی روہنی سنگھ کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا، جس میں انہوں نے جے شاہ کی طرف سے داخل مجرمانہ ہتک عزت کیس کو منسوخ کرنے کی مانگ کی تھی۔

ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ این ڈی اے کے اقتدار میں آنے کے ایک سال بعد ان کی کمپنی کا کاروبارسولہ ہزار گنا بڑھ گیا تھا۔ 2014 میں نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد کمپنی نے اپنے کاروبار میں بھاری اضافہ کیا جس کو ٹرن اوور کہاجاتا ہے ۔ ایک سال میں اس کی آمدنی پچاس ہزار روپے سے بڑھ کر 80 کروڑ روپے ہو گئی۔ جے شاہ نے مضمون کی مصنفہ روہنی سنگھ کے خلاف ایک مجرمانہ ہتک عزت مقدمہ دائر کیا ہے۔ مجرمانہ ہتک عزت کے معاملے میں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے 13 نومبر کو تمام مدعا علیہان کو بلایا تھا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی صدر امت شاہ کے بیٹے جے شاہ گیگ حکم کی وجہ سے محفوظ تھے۔ احمد آباد کورٹ نے ویب سائٹ کے خلاف حکم دیا تھا کہ وہ بالواسطہ یا بلاواسطہ امت شاہ کے خلاف کسی خاص طور پر رپورٹ شائع نہیں کر سکتے جس کے بعد دی وائر نے ہائی کورٹ کے طرف رخ کیا تھا، لیکن ہائی کورٹ نے عرضی خارج کر دی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔