رانچی میں فرقہ پرستوں کی شرانگیزی، جے شری رام نہ کہنے پر مولانا کو خون میں نہلادیا،تروایح پڑھا کر واپس لوٹ رہے دو عالم بھائیوں پر20سے 25 افراد کا قاتلانہ حملہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th June 2018, 11:35 AM | ملکی خبریں |

رانچی،12؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) دو عالم دین پر رانچی میں اتوار کی شب اس وقت قاتلانہ حملہ کیاگیا جب وہ نماز تراویح پڑھا کر واپس لوٹ رہے تھے۔ مقامی انسانی حقوق کے سرگرم کارکن وکیل شاداب انصاری کے مطابق دونوں بھائی بائیک پر تھے اور نیا سرائے گائوں اپنے گھر جارہے تھے رات کے دس بجے ہوئے تھے جب اسکارپیو سے انہیں دلادلی چوک پر روکا گیا اسکارپیو میں 20 سے 25 افراد تھےانہیں ذات اور فرقے کے نام پر گالیاں دی گئی پھر ان کی پٹائی شروع کردی گئی۔ ان سےکہا گیا کہ ’جے شری رام ‘ کے جاپ کریں لیکن انہوں نے انکار کردیا ، ا ن پر لاٹھی اور ہاکی اسٹیک سے حملے کیے گئے دو بھائیوں میں سے ایک بھائی مولانا عمران کسی طرح بچ نکلے مگر مولانا اظہرالاسلام زد میں آگئے۔ ایڈوکیٹ انصاری کے مطابق انہوں نے ان کے خاندان والوں سے رابطہ کیا تاکہ ایف آئی آر درج کرائی جاسکے۔

اطلاعات کے مطابق جھارکھنڈ کے رانچی میں اتوار کی شب تقریباً 11بجے تراویح کی نماز پڑھا کر اگڑو گائوں سے لوٹ رہے مولانا اظہرالاسلام اور ان کے بھائی مولانا عمران کی دلادلی چوک کے پاس ہندو شدت پسندوں نے ہاکی اور ڈنڈوں سے پٹائی کی ۔ مولانا کو لہو لہان حالت میں اسپتال میں بھرتی کرایاگیا ہے۔ خبر کے مطابق مولانا اظہر الاسلام کو 20 سے 25 لوگوں نے دلادلی چوک کے پاس روک لیا اور اس کے بعد ان کی ذات اور ان کے مذہب کو لے کر گالیاں بکنی شروع کردی اور انہیں مارنے پیٹنے لگے اور کہنے لگے جے شری رام کا نعرہ لگائو۔ مولانا نے نعرہ لگانے سے انکار کردیا جس پر انہیں ہاکی اور ڈنڈوں سے لہولہان کردیاگیا۔ سنگین حالت میں مولانا اظہرالاسلام کو نگڑی پولس نے رانچی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا حالت کی سنگینی کے مدنظر انہیں دیر رات میڈیکا اسپتال میں بھرتی کرایاگیا۔ اس حادثے کی اطلاع ایس علی نے ایس ایس پی کو دیتے ہوئے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ مودی سرکار کےچار سال پورا ہونے پر بی جے پی کی جانب سے بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے ذریعہ ریلی نکالی گئی تھی ریلی سے واپسی پر ہنگامہ برپا ہوگیا اور فساد پھوٹ پڑا تقریباً دس گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی دکانیں بند کردی گئیں تھی اور طرح طرح کی افواہوں کا بازار گرم تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ مولانا اظہرالاسلام بھی اسی کی زد میں آگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 15؍دنوں کے اندر جھارکھنڈ کے کوڈرما ، ہزاری باغ اور رانچی میں فرقہ وارانہ فساد ات رونما ہوچکے ہیں، کہیں اذان اور نماز نہیں پڑھنے دینے کو لے کر مار پیٹ کی گئی تو کہیں مسجد میں توڑ پھوڑ، تو کہیں عالم دین کو جے شری رام نہ کہنے پر مارا پیٹا جارہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔