لوک تانترک جنتا دل کا باقاعدہ قیام 18 مئی کو

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 16th May 2018, 11:06 PM | ملکی خبریں |

 نئی دہلی:16/مئی (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) این ڈی اے کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے غیر بی جے پی پارٹیوں کا اتحاد بنانے اور سوشلزم کی سیاست کو آگے بڑھانے کے مقصد سے جد (یو) کے سابق لیڈر شرد یادو کے حامی یہاں 18 مئی کو اپنی ایک نئی پارٹی لوک تانترک جنتا دل کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔ شرد یادو گروپ کے ایک رہنما ارون شریواستو نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ پارٹی کی تشکیل دی جارہی ہے اور شرد یادو اس سرپرست ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی کانفرنس تال کٹورا اسٹیڈیم میں ہوگی جہاں پارٹی کے قریب آٹھ ہزار ارکان کے جمع ہونے کی توقع ہے۔انہوں نے کہاکہ پی وریندر کمار جیسے سینئر لیڈر کے علاوہ شرد یادو ا س موقع پر موجود رہیں گے۔ پارٹی کا ارادہ ایک نئی قسم کی سیاست شروع کرنے کا ہے۔شریواستو نے کہا کہ لوجد قائم کیا جا رہا ہے،البتہ حقیقی جد یو کون ہے یہ معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب نتیش کمارکی قیادت والی جد یو نے گزشتہ سال این ڈی اے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تو پارٹی کے ایک دھڑے نے اس کی مخالفت کی تھی۔ اس دھڑے نے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا اور دلیل دی کہ وہ اصلی جد یو ہے نہ کہ نتیش کمار کی قیادت والا دھڑا۔انہوں نے کہا کہ ہم لیڈر ہیں اور الیکشن لڑنے کے لئے ہمیں ایک پارٹی کی ضرورت ہے۔کیونکہ یہ معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے،اس لیے ہم نے پارٹی بنانے کا فیصلہ کیا۔ ہم بی جے پی مخالف پارٹیوں کو 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے پہلے ایک ساتھ لانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اس کو اقتدار سے ہٹا دیا جا سکے جو جمہوریت کے لئے خطرہ ہے۔شریواستو نے کہا کہ یادو اور دیگر رہنما لوجد میں شامل ہوں گے یا نہیں، اس کا فیصلہ کیس میں عدالت کے فیصلے پر انحصار کرے گا۔انہوں نے کہا کہ راجستھان کے سابق وزیر وجے سنگھ لوجد کے صدر ہوں گے اور یہ پارٹی کسانوں، مزدوروں، کمزور اور محروم طبقوں، نوجوانوں اور خواتین کے مسائل پر خصوصی توجہ صرف کرے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔