ریزرویشن کے معاملے پر راجیہ سبھا میں آج تیسرے دن بھی ہنگامہ، اجلاس پورے دن کے لیے ملتوی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th February 2019, 8:25 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 6 فروری (آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) اعلی تعلیمی اداروں میں ریزرویشن سے متعلق روسٹر نظام کی مخالفت میں آج بدھ کو لگاتار تیسرے دن  راجیہ سبھا میں ایس پی اور بی ایس پی سمیت مختلف جماعتوں کے بھاری ہنگامے کی وجہ سے ایوان بالا کا  اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہوگیا۔

 دوپہر تقریبا دو بجے جب ملتوی شدہ اجلاس دوبارہ شروع ہوا  تو سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو نے بکنگ معاملے پر ایوان میں بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔اسی دوران ایس پی، بی ایس پی، آر جے ڈی اور ترنمول کانگریس وغیرہ کے ارکان مختلف  ایشوز کے لے کر  نعرے بازی کرتے ہوئے چیئرمین کے قریب آ گئے۔ہنگامے کے دوران ہی وزیر داخلہ کرن رججو نے چیئرمین کی اجازت سے آئین 125 واں ترمیم بل 2019ایوان میں پیش کیا۔ہنگامے کے درمیان ہی ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے رام گوپال یادو سے ریزرویشن کا مسئلہ جمعرات کو وقفہ صفر میں اٹھانے کی درخواست کرتے ہوئے صدر کے خطاب پر بحث میں حصہ لینے کی اپیل کی۔

یادو نے کہا کہ یہ ملک کی 85فیصد آبادی سے منسلک مسئلہ ہے اور یہ دکھ کی بات ہے کہ حکومت میں پسماندہ ذاتوں کے ہی لوگ اس میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں۔بی ایس پی کے ستیش چندر مشرا اور بہت سے دوسرے اراکین نے کہا کہ حکومت نے روسٹر نظام کو لاگو نہ کرنے کا یقین دلایا تھا لیکن اس کے باوجود گزشتہ چند دنوں میں تعلیمی اداروں میں متنازعہ ریزرویشن طریقہ ہی خالی جگہوں کو بھرنے کے لیے اودین جاری کیے گئے ہیں۔اس کے جواب میں فروغ انسانی وسائل کے وزیر پرکاش جاؤڑیکر نے صورت حال کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ ابھی عدالت کے سامنے زیر غور ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے خصوصی اجازت یافتہ درخواست اور نظر ثانی درخواست دائر کی جائے گی۔جاؤڑیکر نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ، پسماندہ قبیلے اور دیگر پسماندہ طبقوں کے ریزرویشن پر آنچ نہیں آنے دے گی،اس کے بعد بھی نعرے بازی نہیں تھمنے پر ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ ہنگامے کی وجہ سے ایوان کااجلاس چلا پانا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے اجلاس کو دن بھر کے لئے ملتوی کر دیا۔

اس سے پہلے صبح 11بجے اجلاس شروع ہونے پر چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ضروری دستاویزات ایوان میں پیش کئے۔انہوں نے ایوان کو مطلع کیا کہ ایس پی کے بینی پرساد ورما اور کیرالہ کانگریس کے جوس کے منی نے موجودہ سیشن سے رخصت مانگی ہے۔ایوان کی اجازت سے انہوں نے دونوں اراکین کو رخصت کی منظوری دے دی۔انہوں نے ایوان کو مطلع کیا کہ انہیں مختلف مسائل پر بحث کرنے کے لئے ایس پی کے رام گوپال یادو، راشٹریہ جنتا دل کے منوج جھا، کانگریس کے رپن بورا سمیت پانچ ارکان کے نوٹس ملے ہیں۔اسی دوران ایس پی ارکان نے اعلی تعلیمی اداروں میں ریزرویشن سے متعلق روسٹر نظام کا مسئلہ اٹھایا۔چیئرمین نے سماج وادی پارٹی ارکان سے کہا کہ ان کی بات ریکارڈ میں نہیں جائے گی۔کانگریس کے رپن بورا نے شہریت (ترمیمی)بل کا مسئلہ اٹھایا۔پارٹی کے ارکان نے ان کی بات کی حمایت کی۔چیئرمین نے ارکان سے پرسکون رہنے اور ایوان کے اجلاس چلنے دینے کی درخواست کی لیکن ہنگامہ تھمتے نہ دیکھ انہوں نے 11بج کر 6 منٹ پر ہی اجلاس کو دوپہر دو بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا۔ہنگامے کی وجہ سے اعلی ایوان میں آج بھی وقفہ صفر اوروقفہ سوال نہیں ہو پایا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔