راجیہ سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th February 2019, 12:04 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،11 ؍فروری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) مختلف موضوعات پر اپوزیشن کے ہنگامہ کی وجہ سے آج راجیہ سبھا کی کارروائی زبردست شور شرابے کے درمیان دن بھر کے لئے ملتوی کردی گئی۔

لنچ کے بعد ایوان کی کارروائی شرو ع کرتے ہوئے نائب چےئرمین ہری ونش نے کہا کہ کل صبح دس بجے سنٹرل ہال میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے آئل پینٹنگ کی نقاب کشائی ہوگی اور صدر رام ناتھ کووند اس موقع پر موجود ہوں گے۔ اس کے بعد انہوں نے صدر کے خطبہ پر شکریہ کی تحریک پر بحث کے لئے بی جے پی کے بھوپندر یادو کا نام پکارا تو ترنمول کانگریس اور تیلگو دیشم پارٹی کے اراکین نعرے بازی کرتے ہوئے چےئرمین کی نشست کے قریب آگئے۔ ٹی ڈی پی کے اراکین اپنے ہاتھوں میں تختیاں لئے ہوئے تھے۔ اس دوران کانگریس، بی ایس پی اور سماج وادی پارٹی کے اراکین بھی اپنی سیٹوں پر کھڑے ہوکر شو ر شرابہ کرنے لگے۔

مسٹر ہری ونش نے اپوزیشن اراکین سے پرسکون رہنے اور شکریہ کی تحریک پر بحث ہونے دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ شکریہ کی تحریک پربحث کرنا اراکین کی آئینی ذمہ داری ہے جسے پورا کیا جانا چاہے۔ اس دوران پارلیمانی امور کے وزیر مملکت اشوک گوئل بھی کچھ بولتے رہے جو شور کی وجہ سے سنائی نہیں دیا۔نعرے بازی اور شو ر شرابے کے دوران ایوان میں کانگریس کے نائب لیڈر آنند شرما نے کچھ کہنے کی کوشش کی تو مسٹر ہری ونش نے کہا کہ ایوان میں نظم قائم ہو تو آپ کی بات سنوں، اس کے بعد نائب چےئرمین نے ایوان کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کردی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔