راجیہ سبھا انتخابات: اکھلیش یادو کے ڈنر میں چچا شو پال اور ر اجہ بھیا شامل ہوئے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd March 2018, 11:51 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ22 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادونے آج ریاست میں راجیہ سبھا انتخابات کو لے کر پارٹی کے ممبران اسمبلی کے ساتھ ملاقات کرکے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا، تاہم اس اجلاس میں اکھلیش کے چچا شیو پال یادو شامل نہیں ہوئے ؛ لیکن بعد میں اکھلیش یادوکی جانب سے منعقد ڈنر میں شیو پال اور آزاد ممبر اسمبلی راجہ بھیا شامل ہوئے تھے ۔ایس پی ممبران اسمبلی اور رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش نے کہاکہ بی جے پی من مانی پر آمادہ ہے۔ اگر بی جے پی میں ذرا بھی اخلاقیات اور جمہوری اقدار کی پرواہ ہوتی تو وہ راجیہ سبھا کے لئے نواں امیدوار نہیں اتارتی۔ لگتا ہے کہ بی جے پی کو اس سے کوئی گریز نہیں ہے۔ بی جے پی نے ایک اضافی امیدوار کے طور پر بڑے تاجر انل کمار اگروال کو میدان میں اتارا ہے۔ ریاست میں راجیہ سبھا انتخابات23 مارچ کوہونا ہے۔ بعد میں دیر شام اکھلیش یادو کی جانب سے منعقد ڈنر پارٹی میں شامل سینئر لیڈر اور ان کے چچا شیوپال یادو نے کہاہے کہ میں راجیہ سبھا میں ووٹنگ کروں گا۔ ایس پی اور ایس پی کی حمایت سے بی ایس پی امیدوار اس میں جیتے گا، میرا آشیرواد ہمیشہ اکھلیش یادوکے ساتھ ہے۔ غور طلب ہے کہ اس سے پہلے یہ قیاس لگائے جا رہے تھے کہ شیو پال ڈنر میں شامل نہیں ہوں گے ؛ لیکن انہوں نے اس ڈنر پارٹی میں شامل ہوکر قیاس آرائیوں کو ختم کردیا ۔ اس سے پہلے آج دن میں ہوئی ایس پی ممبران اسمبلی کی میٹنگ میں شیو پال شامل نہیں ہوئے، شیو پال کے نزدیکی ذرائع نے بتایا کہ ا س وقت وہ اٹاوہ میں تھے۔ آزاد ممبر اسمبلی راجہ بھیا نے بھی کھانے میں شامل ہوکر ایس پی بی ایس پی امیدوار کو حمایت دینے کی بات کہی ہے ۔ ڈنر میں پارٹی کی امیدوار جیہ بچن اور ایم پی ڈمپل یادو بھی موجود تھی۔ رہنما نریش اگروال کے ساتھ حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوئے ان کے بیٹے اور ایس پی ممبر اسمبلی نتن اگروال اس خصوصی ڈنر میں شامل نہیں ہوئے، وہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی طرف سے منعقد بی جے پی ممبران اسمبلی کی میٹنگ میں شامل ہوئے۔اس سے پہلے دن میں ہوئی میٹنگ کے بعد سینئر ایس پی ممبر اسمبلی پارس ناتھ یادو نے صحافیوں سے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ کس طرح لڑا جاتا ہے۔ ہمارا امیدوار الیکشن جیت رہا ہے اور ہم اپنے دوسرے بسپا امیدوار کی جیت کے تئیں بھی پرعزم ہیں ۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ اس میٹنگ میں کتنے پارٹی کے ممبران اسمبلی غیر حاضر تھے تو انہوں نے جواب دیا کہ صرف دو رکن اسمبلی غیر حاضر تھے ۔ ادھر، دوسری طرف بھارتیہ جنتا پارٹی کے کچھ لیڈروں کا دعوی ہے کہ نریش اگروال کے قریبی ایس پی کے کچھ رکن اسمبلی کراس ووٹنگ کر سکتے ہے جبکہ ایس پی کا خیمہ اپنے امیدوار جیا بچن اور بی ایس پی امیدوار بھیم راؤ امبیڈکر کی جیت کے تئیں پر عزم ہے ۔ ذرائع کے مطابق آج دن میں ہوئی ایس پی ممبران اسمبلی کی میٹنگ میں رکن اسمبلی اعظم خان، ان کے بیٹے رکن اسمبلی عبداللہ اعظم اور جیل میں بند ممبر اسمبلی ہری اوم بھی موجود نہیں تھے، لیکن ان سب کو پارٹی اپنے خیمے میں مان رہی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔