28 جولائی کو بستر آئیں گے راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th July 2017, 11:41 AM | ملکی خبریں |

رائے پور،26جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ا یس انڈیا)کانگریس نائب صدر راہل گاندھی28جولائی کودوروزہ قیام پربسترپہنچیں گے۔راہل گاندھی اس دوران بہت سے پروگراموں میں شامل ہوں گے۔کانگریس جنرل سکریٹری اور چھتیس گڑھ انچارج پی ایل پنیا نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایاکہ گاندھی 28تاریخ کوبسترضلع کے ہیڈ کوارٹر جگدل پور پہنچیں گے۔اس دوران وہ کانگریس کی مختلف تنظیموں کی میٹنگ لیں گے اوربسترعلاقے میں کام کرنے والے سماجی تنظیموں کے کارکنوں سے بھی ملیں گے۔گاندھی اپنے بستر قیام کے دوران نکسلی تشدد میں مبتلا لوگوں سے بھی ملاقات کریں گے۔پنیا نے بتایا کہ پہلا دن گاندھی کانگریس کے سینئررہنماؤں اور عہدیداروں کی بھی میٹنگ کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ راہل گاندھی دوسرے دن 29جولائی کو کانگریس کے تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے اور بعد میں نگرنار میں قائم ہو رہے قومی معدنی ترقی کارپوریشن کے اسٹیل پلانٹ کے وینویش کی مخالفت میں ہونے والی ریلی سے خطاب کریں گے. پریس کانفرنس کے دوران کانگریسی لیڈرپی ایل پنیانے ریاست کے وزیر زراعت برج موہن اگروال پر اور نہ زمین کی خریدی کے لگے رہے الزامات کولے کرکہاکہ وزیرکے خلاف جرائم درج کیے جانے چاہئیں۔پی ایل پنیا نے کہاکہ وزیر پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی کے نام پر مہاسمد ضلع میں جنگل زمین کی خریدی ہے اور اس میں تعمیر کا کام کرایاجا رہاہے۔اس معاملے میں انہوں نے وزیر کو برخاست کرنے اور ان کے خلاف جرائم درج کرنے کی مانگ کی۔کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا کہ چک اگروال بااثر وزیر ہیں اور وہ ریاست میں جانچ ایجنسیوں کو متاثر کر سکتے ہیں لہٰذا کسی قومی جانچ ایجنسی کیس جانچ کرائی جانی چاہئے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور حکومت میں قرض سے پریشان ہوکر کسانوں کے خود کشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔