راہل کی گاندھی ایچ اے ایل ملازمین سے راست گفتگوہوگی
نئی دہلی13 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) رافیل طیارے سودے کو لے کر نریندر مودی حکومت پر مسلسل حملے کر رہے کانگریس صدر راہل گاندھی ہفتہ کو بنگلور میں ایچ اے ایل کے عملے کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گاندھی ایچ اے ایل کے عملے سے دن میں ساڑھے تین بجے ملاقات اور بات چیت کریں گے۔ اس بارے میں پوچھے جانے پر کانگریس کے سینئر ترجمان ایس جے پال ریڈی نے بدھ کو کہا تھا کہ ایچ اے ایل سب سے زیادہ متاثر ہوا کیونکہ ایچ اے ایل کے 10 ہزار ملازمین کی نوکری جانے والی ہے۔ رافیل معاہدہ ملنے سے 10 ہزار نئی نوکری پیدا ہونے والی تھی، لیکن اب موجودہ روزگار پر بھی خطرات کے بادل منڈلارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے وقت پر کیا گیا معاہدہ آگے بڑھایا جاتا اور 18 ہوائی جہاز خریدے جاتے اور باقی ہندوستان میں بنائے جاتے تو ہماری مینوفیکچرنگ کی صلاحیت بڑھتی اور ملک کے عوام کو روزگار ملتا ۔یہی وجہ ہے کہ راہل جی ایچ اے ایل جا رہے ہیں۔ دراصل کانگریس کا الزام ہے کہ وزیر اعظم مودی نے فرانس کی حکومت سے 36 لڑاکا طیارے خریدنے کا جو سودا کیا ہے اس کا قیمت یوپی اے سرکار کے وقت کئے گئے معاہدے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ اس کی وجہ سے سرکاری خزانے کو ہزاروں کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔پارٹی کا دعوی ہے کہ وزیر اعظم مودی نے اس سودے کو تبدیل کرا دیا اور ٹھیکہ ہندوستانی کمپنی سے لے کر نجی کمپنی ریلائنس ڈیفنس کو دے دیا ہے۔