مجھ پر چاہے جتنے مقدمہ کرلو، کوئی فرق نہیں پڑتا :راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th June 2018, 11:52 AM | ملکی خبریں |

بھیونڈی،13؍جون (یو این آئی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) فوجداری ہتک عزت معاملہ میں اپنے اوپر لگے الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہاکہ وہ قصوروار نہیں ہیں اور اس معاملہ میں لڑائی وہ ہی جیتیں گے ۔ بھیونڈی کی عدالت نے منگل کو مسٹر گاندھی پر تعزیرات ہند کی دفعہ 499اور 500کے تحت الزام طے کئے ہیں۔ گزشتہ عام انتخابات کے دوران 6مارچ 2014کو مسٹر گاندھی نے بھیونڈی میں ایک انتخابی ریلی کے دوران سنگھ کو مہاتما گاندھی کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا ۔ ان کے اس بیان پر سنگھ کے کارکن راجیش کنٹے نے مسٹر گاندھی پر فوجداری ہتک عزت کا معاملہ دائر کیا تھا۔الزام طے ہونے کے بعد عدالت سے باہر نکلے کانگریس صدر نے میڈیا سے بات چیت میں الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہاکہ وہ قصوروار نہیں ہیں۔ مسٹر گاندھی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہاکہ ان کے خلاف ایک ایک کرکے کئی مقدمے درج کئے جارہے ہے لیکن مہنگائی، پٹرول کی آسمان چھوتی قیمتوں پر وزیراعظم کچھ نہیں کہتے ہیں۔کسانوں کی حالت کا ذکر کرتے ہوئے کانگریس کے صدر مسٹر راہل گاندھی نے کہاکہ مرکزی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے کسان پریشان حال ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو کسانوں کی حالت سے کچھ لینا دینا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان بے روزگاری سے بری طرح پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ میرے اوپر جتنے مرضی مقدمے کرلیں، مجھے کوئی فرق نہیں پڑنے والا ہے ۔ یہ میری نظریات کی لڑائی ہے ۔ میں لڑوں گا اور جیتوں گا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔