روسی صدر کی اردگان کو ریفرنڈم میں کامیابی پر مبارک باد

Source: S.O. News Service | Published on 19th April 2017, 7:08 PM | عالمی خبریں |

ماسکو،19اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)روسی صدر ولادی میر پوتن نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن کو دستور میں ترامیم کے لیے کرائے گئے ریفرنڈم میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔ترک خبر رساں ادارے ”اناطولیہ“ نے ایوان صدر کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پوتن نے صدر ایردوآن کو ٹیلیفون کرکے انہیں ریفرنڈم میں کامیابی پرمبارک باد پیش کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہ نماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سنہ 2015ء میں ترک فوج کے ہاتھوں روسی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی دور کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ٹیلیفون پربات چیت کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور ان کے روسی ہم منصب نے شام میں انقرہ اور ماسکو کے تعاون سے جنگ بندی کو مزید موثر بنانے کی ضرورت سے بھی اتفاق کیا۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایردوآن کو ریفرنڈم میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے تاہم ترک اپوزیشن نے اس پر اعتراض کیا ہے جب کہ یورپی یونین کی طرف سے بھی ترکی میں صدارتی نظام کے حق میں کرائے گئے ریفرنڈم پر محتاط رد عمل ظاہر کیا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

افغانستان: سیلابی صورتحال، 300؍ افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتہ

بغلان میں نیچرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے صوبائی ڈائریکٹر ہدایت اللہ ہمدرد کے مطابق، سیلاب نے کئی اضلاع میں گھروں اور املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں کی تعداد ابتدائی تھی اور بہت سے لوگ لاپتہ ہونے کی وجہ سے اس میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ہندوستان نے اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کی رکنیت کے حق میں ووٹ دیا

ہندوستان نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مسودے کے حق میں ووٹ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ فلسطین اہل ہے اور اسے اقوام متحدہ کا مکمل رکن کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہئے اور سلامتی کونسل کو اس معاملے پر فلسطین کے حق میں دوبارہ غور کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...