پلوانہ حملہ سکیورٹی میں خامی کا نتیجہ ،کانگریس نے نشانے پرلیا
نئی دہلی20فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے راجیہ سبھا رکن اورسینئرترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے جموں وکشمیرکے پلوامہ میں پچھلے ہفتہ ہوئے دہشت گردانہ حملے کے تعلق سے وزیراعظم نریندرمودی کونشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یہ واقعہ سکیورٹی میں خامی کا نتیجہ ہے۔
مسٹر سنگھوی نے کانگریس پارٹی کی معمول کی پریس بریفنگ میں پنجاب حکومت کے وزیرنوجوت سنگھ سدھو کو عوامی سطح پر ملک کے جذبات کے مطابق بیان دینے کی صلاح دینے کے ایک دن بعدٹوئیٹ کرکے کہاہے کہ سکیورٹی پر توجہ دی جاتی تو اس واقعہ کوروکاجاسکتاتھا۔انھوں نے کہا،’’پلوامہ حملہ کے بعد کانگریس نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیاہے اور انتہائی صبر وتحمل سے کام لیاہے۔