پرینکا گاندھی نے سنبھالا کانگریس جنرل سکریٹری کا عہدہ، پارٹی کو جتانے کی حکمت عملی پرغور
نئی دہلی،06 ؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پرینکا گاندھی واڈرا بدھ کو کانگریس ہیڈکوارٹر پہنچیں اور بطور کانگریس جنرل سکریٹری پارٹی کے کام کاج سنبھال لیا۔انہوں نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی بات چیت بھی کی۔بتا دیں کہ 23جنوری کے دن کانگریس نے اعلان کرتے ہوئے پرینکا گاندھی کو کانگریس کا جنرل سکریٹری مقرر کیا تھا۔گزشتہ دن ہی کانگریس ہیڈ کوارٹر میں راہل گاندھی کے بازووالا کمرہ مختص کیا گیا تھا۔جب پرینکا گاندھی کانگریس ہیڈکوارٹر پہنچیں تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میرے بھائی راہل نے مجھے یہ عہدہ دیا۔