مودی حکومت میں عام آدمی کی کمانی نصف ہوگئی : پرینکا چترویدی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th September 2018, 12:25 PM | ملکی خبریں |

وارانسی ،10؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس کی قومی ترجمان پرینکا چترویدی نے وزیراعظم نریندر مودی پر اتوار کو جم کر حملہ بولا۔ پرینکا نے کہا کہ مودی حکومت کے ساڑھے چار سال کے دور اقتدار میں عام آدمی کی کمائی نصف ہوگئی ہے۔ مہنگائی اور ٹیکس کے بوجھ سے پریشان عوام کو راحت پہنچانے کے بجائے حکومت تیل پر بے رحمی سے ٹیکس لگا رہی ہے۔ ایندھن کی اس لوٹ کے لئے عوام مودی حکومت کو معاف نہیں کرے گی۔ آنے والے لوک سبھاالیکشن میں حکومت کو عوام اس کا جواب دیں گے۔پیر کو کانگریس کے ذریعہ بند کے اعلان کو لے کر شہر میں آئی پرینکا چترویدی ندیسر میں واقع ایک ہوٹل میں میڈیا اہلکاروں سے بات کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے اپنے ساڑھے چار سال کے دوراقتدار میں پٹرول ڈیزل پر ٹیکس لگا کر11لاکھ کروڑ روپے کمائے۔ مئی 2014کے بعد سے اب تک ایکسائز ڈیوٹی میں211.7فیصدی کا اضافہ کرکے مرکزی حکومت نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔ کانگریس کے دوراقتدار اور مودی حکومت کے مدت کار میں کچا تیل، پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں کا تقابلی ڈاٹا دے کر حملہ آور تیور میں پرینکا نے کہا کہ10ستمبر کو بھارت بند اس لئے کیا جارہا ہے کیونکہ تیل کی قیمتوں میں آگ لگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی سمجھنے لگا ہے کہ مودی حکومت نے اس کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ رافیل سودے کو لے کر پوری تیاریوں کے ساتھ آئیں پرینکا نے جنگی جہاز کی قیمت کو لے کر بھی مودی حکومت پر سنگین الزام لگائے۔ قومی ترجمان نے کہا کہ محض12دن پرانی پرائیوٹ کمپنی کو فائدہ دینے کے لئے مودی حکومت نے اس سودے میں بڑا گھوٹالہ کیا ہے۔ مودی حکومت اس کی جے پی سی جانچ اور پارلیمنٹ میں جوابدہی سے بھاگ رہی ہے۔ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے بہانے حکومت کو گھیر کر کہا کہ اپنے سوٹ بوٹ والے دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ملک کی معیشت اور تجارت کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ایس سی ایس ٹی ایکٹ میں ہوئی ترمیم پر کانگریس کے اسٹینڈ کے سوال پر پرینکا نے کہا کہ اگر کسی برادری کو لگتا ہے کہ اس کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے توا س پر حکومت کو توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ذات پاٹ فرقہ پرستی کی سیاست نہیں کی جبکہ بی جے پی نے ذات پات کی سیاست کرکے ملک کے عوام کے پیٹھ میں خنجر گھونپ دیا ہے۔ پریس کانفرنس میں سابق رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر راجیش مشر، سابق ممبراسمبلی اجے رائے بھی موجود رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔