انسانیت کو نظرانداز کرنے والی نجی اسپتالوں پر کارروائی ضروری: رمیش کمار

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 20th March 2017, 10:19 PM | ملکی خبریں |

بنگلورو:20/مارچ(ایس او نیوز)حکومت کی مختلف اسکیموں کے تحت عوام کو طبی سہولیات پہنچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ان کوششوں میں بعض مرحلوں میں نجی اسپتال بھی حکومت کا ساتھ دے رہی ہیں، لیکن ان اسپتالوں کا کیا جو انسانیت کے بنیادی تقاضوں کو نظر انداز کرکے مریض کی موت کے بعد بھی اس کی نعش رشتہ داروں کے اس وقت تک حوالے نہیں کرتے جب تک کہ ان کا بل پوری طرح وصول نہ ہوجائے۔ ایسے اسپتالوں کے خلاف حکومت بلامروت کارروائی کرے گی۔ یہ بات آج وزیر صحت رمیش کمار نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ میں بعض اسپتال بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ان اسپتالوں کو حکومت کی طرف سے اور زیادہ حوصلہ افزائی ضرور ملے گی، لیکن کچھ اسپتال میڈیکل پیشہ کے تقدس کی دھجیاں اڑاتے ہوئے انسانی اقدار کو تار تار کرنے کے ساتھ پیسے کو ہی سب کچھ مان کر کھلے عام مریضوں کو لوٹنے پر تلی ہوئی ہیں۔ ایسے اسپتالوں کو حکومت قطعاً برداشت نہیں کرے گی۔وقفہئ سوالات میں وزیر موصوف نے ایوان بالا میں سرینواس مانے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں خدمات جس طرح مہیا کرائی جاتی ہیں، انہی خطوط پر بعض نجی اسپتالوں میں بھی خدمت انجام دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بعض وزراء، اراکین اسمبلی، سابق اراکین اسمبلی اور سرکاری ملازمین نجی اسپتالوں میں اپنا علاج کروا کرکروڑوں روپیوں پر مشتمل رقم ان نجی اسپتالوں کو دیتے ہیں، اگر ان لوگوں کا ہی ایسا رویہ رہا تو سرکاری اسپتالوں کا رخ کون کرے گا۔انہوں نے کہاکہ نجی اسپتالوں کو حکومت کی طرف سے 661کروڑ روپیوں کی رقم ادا کی جاچکی ہے۔ باقی رقم بھی جلد ا دا کی جائے گی۔اس مرحلے میں اپوزیشن لیڈر ایشورپا نے وزیر صحت کی طرف سے اٹھائے جارہے سخت اقدامات کو سراہااور کہاکہ جن اسپتالوں کی طرف سے کھلے عام لوٹ مچائی جارہی ہے ان کے خلاف کارروائی بلامروت کی جائے، کسی کو اس پر اعتراض نہیں ہے، لیکن جو اسپتال اچھا کام کررہے ہیں ان کو بھی انہی میں شمار نہ کیا جائے۔ اسپتالوں اور محکمہئ صحت کے درمیان ٹکراؤ کا خمیازہ مریضوں کو بھگتنا نہ پڑے اس سلسلے میں احتیاط برتی جائے۔اس مرحلے میں رمیش کمار نے مداخلت کرتے ہوئے کہاکہ جو اسپتال انسانیت کو نظر انداز کردے ان کے ساتھ کیا کیا جائے؟ اپوزیشن لیڈر خود مشورہ دیں۔ حکومت نجی اسپتالوں سے ٹکراؤ کا رویہ اپنانا نہیں چاہتی، لیکن اگر یہ اسپتال سمجھ لیں کہ حکومت کمزور ہے، ان کی من مانیوں کو یونہی چلنے دے گی تو یہ بھی غلط ہوگا۔ کہیں نہ کہیں ان پر لگام کسنی ہوگی۔ ایشورپانے مشورہ دیا کہ سرکاری اسپتالوں میں علاج کے طریقے کو سدھارا جائے، انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں یا بہتر کام کرنے والی نجی اسپتالوں میں کسی بھی طرح کی گڑبڑ نہ ہونے پائے اس کیلئے وزیر داخلہ کی طرف سے مدد ملنی چاہئے۔خاص طور پر نجی اسپتالوں کی طرف سے اگر لاپرواہی کے نتیجہ میں کسی مریض کو موت کے گھاٹ اتار دیاجاتاہے تو ظاہر ہے اس کے رشتہ دار طیش میں آکر ہنگامہ مچاتے ہیں اس مرحلے میں پولیس کو طلب کرکے نجی اسپتال کا انتظامیہ ان لوگوں کو پٹواتا ہے جن کا نقصان ہوا ہے۔ ایشورپا نے وزیر داخلہ سے گذارش کی کہ ایسے معاملات میں پولیس کو یہ سخت ہدایت دی جائے کہ طریفین کے بیانات لینے کے بعد ہی کوئی بھی کارروائی کرے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔