عصمت دری کے معاملات میں سخت سزا پرمبنی آرڈیننس پر صدرجمہوریہ کی منظوری 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd April 2018, 1:05 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،22؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) صدرجمہوریہ نے 12 سال سے کم عمر کی بچیوں سے عصمت دری کے مقدمات میں مجرم افراد کو سزائے موت تک کی سزا دینے سے متعلق آرڈیننس کو آج اپنی منظوری دے دی ۔مرکزی کابینہ نے کل اس آرڈیننس کو اپنی منظوری دی تھی جس کے تحت 12 سال سے کم عمر کی بچیوں سے عصمت دری کرنے کے مجرم شخص کے لیے سزائے موت کی سزا سنائے جانے کی عدالت کو اجازت دی گئی ہے۔ گزٹ نوٹیفکشن میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا سیشن ابھی نہیں چل رہا ہے اور صدر اس بات سے مطمئن ہیں کہ جو حالات ہیں ان میں یہ ضروری تھا کہ وہ فوری طور پرا قدام کریں۔اس کے مطابق آئین کے آرٹیکل 123 کے ذیلی تقسیم (1) میں دی گئی سہولت کا استعمال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے اس آرڈیننس کی منظوری دی ہے۔فوجداری قانون (ترمیمی) آرڈیننس 2018 کے مطابق اس طرح کے معاملات سے نمٹنے کے لیے نئی فاسٹ ٹریک عدلیہ قائم کی جائیں گی اور تمام پولیس تھانوں اور اسپتالوں کو عصمت دری کے معاملات کی تحقیقات کے لئے خصوصی فورینزک کٹ دستیاب کرائی جائے گی۔ آرڈیننس کا حوالہ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ اس میں خاص طور 16 اور 12 سال سے کم عمر کی لڑکیوں کی عصمت دری کے مقدمات میں قصورواروں کے لیے سخت سزا کی اجازت ہے۔ 12 سال سے کم عمر کی بچیوں سے عصمت دری کے قصورواروں کو موت کی سزا دینے کی بات اس آرڈیننس میں کہی گئی ہے۔آرڈیننس کے مطابق خواتین کی عصمت دری معاملہ میں کم از کم سزا سات سال سے بڑھا کر 10 سال قیدبامشقت کی گئی ہے ،علاوہ ا زیں جرم کے رجحان کو دیکھتے ہوئے عمر قید تک بھی مدت بڑھائی جا سکتی ہے۔ 16 سال سے کم عمر کی لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی کے مجرم کے لئے عمر قید کی سزا کا قانون برقرار رہے گا۔ اس آرڈیننس کے مطابق 16 سال سے کم عمر کی لڑکیوں کے عصمت دری کے معاملے میں کم از کم سزا 10 سال سے بڑھا کر 20 سال کی گئی اور جرائم کے رجحان کی بنیاد پر اسے بڑھا کر مکمل عمر قید کی سزا بھی طے کی جاسکتی ہے ۔ یعنی مجرم کو موت تک جیل کی سزا کاٹنی ہوگی۔افسر نے بتایا کہ تعزیرات ہند ، ثبوت ایکٹ، مجرمانہ تعزیرات اور جنسی جرائم سے بچے کی حفاظت (پوکسو) ایکٹ کو اب ترمیم شدہ سمجھا جائے گا۔آرڈیننس میں معامہ کی فوری تفتیش اور سماعت کا بھی انتظام ہے۔حکام نے بتایا کہ عصمت دری کے تمام معاملات میں سماعت مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دو ماہ ہوگی۔ساتھ ہی 16 سال سے کم عمر کی لڑکیوں کی عصمت دری یا اجتماعی عصمت دری کے ملزم شخص کو عبوری ضمانت نہیں مل سکے گی۔ اس میں یہ شق بھی تسلیم کی گئی ہے کہ 16 سال سے کم عمر لڑکی کے ساتھ عصمت دری کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے سے پہلے عدالت کو سرکاری وکیل اور متاثرہ کے نمائندے کو 15 دنوں کا نوٹس دینا ہوگا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔