مودی وزیراعظم ہیں یااپوزیشن لیڈر؟پارلیمنٹ میں سابقہ حکومتوں کی تنقیدنہیں،اپنی کارکردگی بتائیے،ہرسال دوکروڑروزگارکاکیاہوا؛راہل گاندھی کاپلٹ وار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th February 2018, 11:25 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 07 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر کے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کے دوران لوک سبھا کو خطاب کیا۔ اپنی تقریر میں وزیراعظم مودی نے کانگریس پارٹی اور پارٹی کے صدر راہل گاندھی پر جم کرحملہ بولا۔ وزیراعظم کی تقریر کے بعد راہل گاندھی نے ان پر حملہ کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہل نے کہا کہ ہم سب ان کی تقریر سنناچاہتے تھے، ہمارے پاس بہت سے سوالات تھے جن میں آندھرا پردیش کا مسئلہ تھا اور رافیل ڈیل کا مسئلہ تھا۔ رافیل معاہدے میں کچھ نہ کچھ تو غلط ہوا ہے۔راہل نے کہا کہ وزیراعظم نے لوک سبھا میں ڈیڑھ گھنٹے تک بات کی لیکن رافیل معاہدے پر کچھ نہیں کہا۔ راہل نے کہا کہ وزیراعظم نے لوک سبھا میں تشہیری تقریرکی اور کچھ نہیں کہا۔راہل گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک سے ایک سال میں 2 کروڑ نوجوانوں کوملازمت دینے کی بات کہی تھی لیکن ایسا نہیں ہوا، کسانوں کی مدد کے بارے میں مودی صرف بانس اور شہد کی مکھی کے بارے میں بات کرتے ہیں۔راہل نے کہا کہ ہر وقت تقریرہوتی ہے کانگریس کے بارے میں، کانگریس کے رہنماؤں اور مودی جی کے بارے میں لیکن جو سوالات ملک کے سامنے ہیں ان پرکوئی جواب نہیں دیتاہے۔ وزیردفاع کہہ رہی ہیں کہ ہم نہیں بتائیں گے، یہ ایک خفیہ معاہدہ ہے۔ وزیراعظم نے ایک گھنٹہ سے زیادہ تقریرکی، شہیدوں کی بات ہوئی، لیکن وزیراعظم نے اپنی تقریر میں ایک بھی لفظ نہیں کہا۔کیاپی ایم نے اس کے لیے کا بینہ کی منظوری لی یا نہیں۔ وزیراعظم نے بدعنوانی کو ختم کرنے کی بات کہی تھی لیکن جو لوگ بدعنوانی کررہے ہیں، وزیر اعظم انہیں ہی بچارہے ہیں۔وزیراعظم بننے سے پہلے وہ پچھلے70 سال کی بات کرتے تھے لیکن آج وہ ملک کے وزیراعظم ہیں، شاید وہ اس بات کوبھول گئے ہیں۔ کانگریس کے بارے میں بات کرنا غلط نہیں ہے لیکن یہ صرف ریلیوں میں کیجئے،پارلیمنٹ میں ملک کو جواب دیجئے۔

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...