اتحاد سے لرزہ بر اندام لہر بھی خاموش ہوگئی ! مہا گٹھ بندھن بدعنوانی اور عدم یقین کا اتحاد ہے: مودی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st January 2019, 11:23 AM | ملکی خبریں |

مڈگاو (گوا) 21 جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کولکاتہ میں ایک ریلی کے دوران حزب اختلاف کے اتحاد پر طنز کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ ان کا مہا گٹھ بندھن بدعنوانی، منفی اور عدم استحکام کا ایک اتحاد ہے۔مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کارکنوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن آئندہ انتخابات میں شکست کے خوف سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں چھیڑ چھاڑ جیسے بہانے بنائے جارہے ہیں ۔کئی اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران ہفتہ کو کولکاتہ میں جمع ہوئے تھے اور انہوں نے آئندہ لوک سبھا انتخابات ایک ساتھ مل کر لڑنے اور مودی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کا حلف لیا تھا ۔ اپوزیشن کے کئی لیڈروں نے ریلی میں وی ایم کی جگہ بلیٹ پیپر کے استعمال کی مانگ کی تھی ۔ انہوں نے ای وی ایم کو ’’ تمام قسم کی گڑبڑیوں‘‘ کی وجہ سے کہا۔مودی نے کہا کہ اپوزیشن کا مہا گٹھ بندھن بدعنوانی، منفی اور عدم استحکام کا اتحاد ہے۔ اپوزیشن کے پاس ’دولت‘ ہیں،لیکن ہمارے پاس ’افرادی قوت‘ ہے۔انہوں نے گوا کے بیمار وزیر اعلی منوہر پاریکر کے جلد صحت مند ہونے کی ’’کامنا‘‘ کی اور انہیں گواکا’ جدیدمعمار‘ بتایا ۔

ایک نظر اس پر بھی

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...

283 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، وزیر اعظم کے چہرے پر گھبراہٹ صاف نظر آ رہی، تیسرے مرحلہ کے بعد کانگریس کا رد عمل

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آج پورے ملک میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس طرح 283 سیٹوں پر کھڑے سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ووٹنگ ٹرینڈ کو ...

الیکشن کمیشن نے ’ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ‘ کو ’مودی کوڈ آف کنڈکٹ‘ میں تبدیل کر دیا! ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کے روز کہا کہ انتخابی مہم کے دوران نفرت انگیز تقاریر کرنے والے بی جے پی لیڈروں کے معاملہ میں الیکشن کمیشن نے آنکھیں بند کر لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ’ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ‘ کو ’مودی آف کنڈکٹ‘ میں تبدیل کر دیا ہے۔

امت شاہ کو بھی پی ایم مودی کی طرح ہی جھوٹ پھیلانے کی بیماری لگ گئی ہے: جے رام رمیش

لوک سبھا انتخابات کے لیے جاری تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کرناٹک میں ریزرویشن کا معاملہ ایک بار پھر گرما گیا ہے۔ اس معاملے پر کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ریزرویشن کے تعلق سے وزیر داخلہ امت شاہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی پی ...

نتیش کمار ، رابڑی دیوی سمیت بہار قانون ساز کونسل کے 11 نو منتخب ارکان کی حلف برداری

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سمیت قانون ساز کونسل کے 11 نو منتخب اراکین نے منگل کو قانون ساز کونسل کے اراکین کے طور پر حلف لیا۔ قانون ساز کونسل کے چیئرمین دیویش چندر ٹھاکر نے نومنتخب اراکین کو عہدے کا حلف دلایا۔ حلف برداری کی تقریب میں اسمبلی کوٹہ سے منتخب ہونے والے اراکین، ...