وزیراعظم نریندرمودی نے ازبیکستان کے صدر شوکت مِرزیا یوف سے ملاقات کی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th January 2019, 12:19 AM | ملکی خبریں |

احمدآباد18جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیراعظم نریندرمودی اورازبیکستان کے صدرشوکت مرزیا یوف نے18جنوری2019 کووائبریٹ گجرات گلوبل سمٹ2019کے موقع پر ایک دو فریقی ملاقات کی۔ مرزیایوف ازبیکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے قائدکی حیثیت سے اپنے وفدکے ہمراہ 17 جنوری کواحمد آبادپہنچے تھے۔ گجرات کے گورنر او پی کوہلی نے جنا ب شوکت مرزیایوف کااستقبال کیاہے۔ صدر ازبیکستان کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم نریندرمودی نے جناب شوکت مرزیایوف اور ان کے وفد کا گجرات آمدپر پرجوش خیر مقدم کیا۔ 30 ستمبر 2018کومرزیا یوف کے سرکاری دورہ ہند کی یاددلاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے صدرازبیکستان کے سابقہ سفرہند کے دوران ازبیکستان کی ریاست اندی جان اور گجرات کے درمیان تعاون پرمفاہمتی عرضداشت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ازبیکستان کے وفد نے اندی جان کے علاقے کے گورنر کی موجودگی لائق ستائش ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ صدر مرزیایوف کے اس دورہ ہند کے نتیجے میں ہندوستان اور ازبیکستان کے درمیان ریاست سے ریاست کے درمیان تعاون کی صورت میں گجرات اور اندی جان کے درمیان باہمی تعاون کی مفاہمتی عرضداشت سے دونوں ریاستوں کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ وزیر اعظم نے 12۔13 جنوری 2019 کو ازبیکستان کے شہر سمر قند میں وزرائے خارجہ کی سطح کے پہلے ہند۔وسطی ایشیا مذاکرات کی حمایت کرنے کے لئے جناب مرزیا یوف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں متعدد اہم فیصلے لئے گئے اور افغانستان میں امن اور ترقی کی حمایت کا اعلان کیا گیاتھا۔اس کے جواب میں صدر ازبیکستان موصوف نے وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ 2019 میں شرکت کی دعوت کے لئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ازبیکستان میں ہندوستانی سرمایہ کاروں کو اعلیٰ ترین ترجیح دی جاتی ہے اور ا?ئی ٹی، تعلیم ،فارماسیوٹیکل ، ہیلتھ کئیر اور ایگری بزنس وہ ترجیحی شعبے ہیں جن میں ازبیکستان ، ہندوستان سے متوقع باہمی تعاون کا خواہاں ہے۔ صدر موصوف نے وزیر اعظم کو پہلے ہندوسطی ایشیا مذاکرات کے کامیاب نتائج کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے وسطی ایشیا پر ہندوستان کے مثبت اثرات کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔اس موقع پر دونوں لیڈروں نے حکومت ہند کے محکمہ ایٹمی توانائی اور جمہوریہ ازبیکستان کی نوووئی منرلز اینڈ میٹلرجیکل کمپنی کے درمیان ، ہندوستان کی توانائی کی ضروریات کے لئے خام یورینیم کنسنٹریٹ کی طویل مدتی سپلائی کے معاہدے کی دستاویز کے باہمی تبادلے کا مشاہدہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی دونوں لیڈروں نے ایکسپورٹ 150 امپورٹ بینک ا?ف انڈیا کے اور حکومت ازبیکستان کے درمیان 200 ملین امریکی ڈالر کے قرض کے معاہدے پر دستخط کئے جانے کا بھی خیر مقدم کیا۔ یہ سرمایہ ازبیکستان میں ہاؤسنگ اور سماجی ڈھانچہ جاتی سہولیات کے پروجیکٹس کو مالیہکی فراہمی کی غرض سے کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیاتھاکہ صدر ازبیکستان جناب شوکت مرزیایوف کے سفرگجرات کے دوران ازبیکستان کو 200 ملین امریکی ڈالر کی امداد دی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔