بی جے پی کو پھر طلاق ثلاثہ کی یاد آہی گئی : مودی نے تین طلاق کو ملک بدر کرنے کا کام کیا ہے:امیت شاہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2018, 12:12 AM | ملکی خبریں |

ستنا /مدھیہ پردیش ،15؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بی جے پی صدر امت شاہ نے پیر کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کی شدید مخالفت کے باوجود طلاق ثلاثہ کو ملک سے نکالنے کا کام کرمبینہ طور پر مسلم سماج کی خواتین کے اعزاز کا مبینہ’ دفاع’ کیا ہے۔

امت شاہ نے یہاں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے مسلم سماج کی ماؤں بہنوں کے اعزاز کی فکر نہیں کی۔ کانگریس طلاق ثلاثہ پر ہمت نہیں دکھا پائی۔ امیت شاہ نے کہا کہ مودی نے کانگریس کی مخالفت کے باوجود تین طلاق کو ملک سے نکالنے کا کام کیا ہے۔ پروگرام میں دائیں جانب بڑی تعداد میں مسلم خواتین بھی موجود تھیں ، جسے کے تحت پورے پنڈال میں چہ می گوئیاں بھی ہوتی رہیں۔ ستنا ضلع کے کئی علاقوں سے خواتین کو ’خصوصی ‘طور پر بلایا گیا تھا۔ شاہ نے کہا کہ مودی نے صرف الفاظ سے نہیں بلکہ مرکزی کابینہ میں مقام دے کر خواتین کے اعزاز کا احترام کیا ہے۔

واضح ہو کہ ان کی کابینہ میں 9 خواتین وزیر ہیں، جن میں نرملا سیتارمن وزیر دفاع اور سشما سوراج وزیر خارجہ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک سے تعلقات قائم کرنے اور تجارت کے فروغ کے لیے سشماسوراج کی ذمہ داری ہے۔امیت شاہ نے کہا کہ آج بی جے پی کی حکومت میں چھ خواتین گورنر مقرر کی گئی ہیں۔ یہاں تک کہ مدھیہ پردیش کی گورنر بھی گجرات کی پہلی وزیر اعلی رہیں آنندی بین پٹیل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں پولنگ ہونے والے ہیں اور بی جے پی ایک بار پھر ’’وکاس ‘‘ کی راہ پر چلنے کے لئے ’’ناری شکتی ‘‘کا ساتھ چاہتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔