پی ایم مودی اور آرکے سنہا نے یومِ بہارپراہل بہارکومبارکبادپیش کی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 22nd March 2017, 10:31 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:22/مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )بہارکے یوم تاسیس پر آج وزیر اعظم نریندر مودی نے اہل بہارکو اپنی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ یوم بہار کے موقع پربہارکے عوام کومیری ڈھیروں نیک خواہشات۔ وہیں سینئربی جے پی لیڈر اور بہار سے راجیہ سبھا ممبرپارلیمنٹ آرکے سنہا نے اپنے جاری پیغام میں کہاہے کہ آج بہار کے دن پر ڈاکٹر سچدانند سنہا کو یاد کرتا ہوں اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتاہوں۔ وہ ہندوستان کی آئین ساز اسمبلی کے پہلے صدرتھے۔سال1891 میں لندن سے بیرسٹر کا امتحان پاس کرہندوستان واپس آئے تھے اور انہوں نے بہار کی بدحالی اور غربت کا سبب بنگال کے ایک حصہ کے طورپرہوناسمجھاتھا۔ اس لئے انہوں نے محض21 سال کی عمرمیں 1891 میں بہار کو علیحدہ ریاست بنانے کی تحریک کی شروعات کی۔ ٹھیک20 سال بعد 1911 میں بنگال سے بہار اور اڑیسہ الگ ہوئے۔ آج اس اہم موقع پرمیں تمام بہار شہریوں اور خاص طور پر نوجوانوں اور عورتوں کو مبارکباد دیتے ہوئے نوجوان طبقے سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور بہار کو آگے بڑھائیں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...