پارلیمنٹ کے موسم سرماسیشن کاہواآغاز،اٹل بہاری واجپئی اوردیگرلیڈران کوخراج عقیدت پیش کرنے کے بعدملتوی،وزیراعظم مودی نے اپوزیشن سے مانگی حمایت

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 12th December 2018, 1:35 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:11/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پارلیمنٹ کے موسم سرما سیشن کا آغاز سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی، سومناتھ چٹرجی، آننت کمار کو خراج عقیدت کرکے ہوا۔لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں ان تمام آنجہانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش پیش کیا گیا۔خراج عقیدت کے بعد بدھ صبح پارلیمنٹ سیشن کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔سابق وزیر اننت کمار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے صدر اور نائب صدر وینکیا نائیڈو جذباتی ہو گئے۔پارلیمنٹ کے احاطے میں میڈیاسے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہاکہ انہیں توقع ہے کہ تمام جماعتیں تعاون کریں گی تاکہ اہم قانون سازبل منظور کئے جائیں۔موسم سرما سیشن کے پہلے دن پارلیمنٹ پہنچے وزیراعظم مودی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیشن بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ خیال کرنے کی ضرورت ہے،مجھے یقین ہے کہ پارلیمنٹ کے تمام ارکان عوام کے جذبات کا احترام کریں گے،یہ ہماری کوشش ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر تمام معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے،بحث ہونی چاہئے،عمل ہورد عمل ہو۔ اراکین کو مقرر ہ وقت سے زیادہ کام کرنا چاہئے تاکہ تمام اہم موضوعات کو نتیجے تک پہنچائیں۔وزیراعظم نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں مئی کے مہینے میں کسوٹی پرکسے جائیں گے، لہذا یہ خیال ہے کہ تمام جماعتیں پارٹی کے بجائے عوام کو ترجیحی دیں گے،سرمائی سیشن اہم ہے،حکومت عوامی دلچسپی کے کئی بلوں کو لے کر آئے گی۔لوک سبھا کے اسپیکر سمیترا مہاجن نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے کہا کہ ملک نے ان کی موت کے باعث عظیم انسان کھو دیا ہے،ان کی شخصیت ہماری موجودہ اور مستقبل کی نسلوں کے لئے حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہے۔اٹل جی کے نظریات اور اصول عوام کے لئے حوصلہ افزائی کریں گے۔راجیہ سبھا اسمبلی کے اسپیکر اور نائب صدر وینکیانائیڈونے اٹل بہاری واجپئی کے عہدے کویاد کرتے ہوئے کہاکہ اٹل حکومت کے دوران ملک کی متنوع ترقی کا ذکرکیا۔انہوں نے کہا کہ اندرونی اور بیرونی سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لئے واجپئی نے اہم کام کیا،اس وقت ہندوستان نے نہ صرف ایٹمی تجربہ کیا بلکہ بین الاقوامی پابندیوں سے بھی مقابلہ کیا۔ اننت کمار کویادکرتے ہوئے وینکیا نائیڈو جذباتی ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ اننت کمار نے کئی وزارتوں کو سنبھال کرملک کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے پارلیمانی امور کے وزیر کے طور پر بھی ایک متاثرکام کیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔