فلم ’’ پدماوتی ‘‘ تنازعہ : دھمکی دینے وا لے مجرم ہیں تو سنجے لیلا بھی کم قصور وا رنہیں ،عوامی جذبات سے کھیلنے کے عادی ہوچکے ہیں سنجے لیلا بھنسانی : یوگی آدتیہ ناتھ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st November 2017, 9:06 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،21؍نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) فلم پدماوتی پر تنازع جاری ہے اسی تنازع میں یوگی آدتیہ ناتھ بھی کود پڑے ہیں انہوں نے صاف لہجوں میں کہا کہ اگر دھمکیاں دینے والا مجرم ہے تو سنجے لیلا بھی کم قصور وار نہیں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا کو عوامی جذبات سے کھیلنے کی عادت ہوگئی ہے ۔ اس مبینہ تنازعات کے درمیان ہندوشدت پسند گروپ کے ذریعہ مسلسل دھمکیاں بھی مل رہی ہیں ۔ بی جے پی کے چیف میڈیا مینیجر کنور سورج وال کو ایک وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔ انہوں نے دیپکا پاڈوکون اور سنجے لیلا بھینسالی کے سرکاٹ کر لانے والے کو 10 ملین روپے کا انعام دیا تھا؛لیکن، اس دوران، یو پی کے وزیراعلی یوگی ادیتھناتھ نے کہا ہے کہ کوئی بھی شخص قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتا خواہ وہ کوئی بھی ہو اسے اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ یوپی کے وزیراعلی یوگی نے کہا ہے کہ اگروہ لوگ جو مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں، مجرم ہیں تو سنجے لیلا بھی کم مجرم نہیں ہے، بھینسالی لوگوں کے جذبات سے کھیلنے کے عادی بن گئے ہیں۔فلم ’’پدماوتی ‘‘ کے متعلق چل رہے تنازعہ پر خاموشی توڑ تے ہوئے کمل ہاسن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مجھے دیپکا کے سر محفوظ چاہئے اس کے جسم سے کہیں زیادہ قابل احترام ہے ،ویسے، سنجے لیلا کی فلم ’’ پدماوتی ‘‘کے ریلیز ہونے کی تاریخ تنازعات کے بعد ملتوی کردی گئی ہے، لیکن مسلسل مل رہی دھمکیوں سے فلم میں کام کرنے والے اداکار و اداکارائیں سہمے ہوئے ہیں ، بالی ووڈ میں بھی ایک طرح سے سراسیمگی پائی جا رہی ہے ، وہیں بالتواتر دھمکیوں سے آزادی اظہار بھی خطرہ میں پڑ رہی ہے اور اس حق کا اتلاف ہو رہا ہے ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ جس سنجے لیلا نے گذشتہ سال عدم تحمل کی بات پر اپنی خفگی کا اظہا رکیا تھا اب موصوف کوہی حقائق سے واسطہ پڑا ہے ، موصوف نے عدم تحمل کی مکمل نفی کی تھی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...