تری پورہ میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا؛ ایک ہزار سے زائد کارکنان کانگریس میں شامل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2017, 12:27 AM | ملکی خبریں |

اگر تلہ، 10؍دسمبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) تری پورہ میں کانگریس کو آج اس وقت بڑی کامیابی ملی جب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک ہزار کارکنوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی۔ پارٹی تبدیلی کا ایک دلچسپ پہلویہ بھی ہے کہ یہ بی جے پی کارکنان پہلے کانگریس میں ہی تھے اور ایک سال پہلے انڈین نیشنل اسٹوڈنٹس یونین کے سابق ریاستی صدر مجیب الاسلام مجمدار کی قیادت میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے، لیکن اب انہوں نے یہ کہتے ہوئے پھر کانگریس کا دامن تھام لیاکہ بی جے پی آئینی معیار پر عمل نہیں کر رہی اور فرقہ وارانہ سیاست کو فروغ دے رہی ہے۔یہاں کانگریس بھون میں منعقد ایک سادہ پروگرام میں ہزاروں کی تعدادمیں بی جے پی چھوڑ کر آئے کارکنوں نے کانگریس کی رکنیت حاصل کی۔ اس موقع پر آل انڈیاکانگریس کمیٹی کے ریاستی انچارج بھوپین وورا بھی موجودتھے۔ ریاستی کانگریس صدر وکرجیت سنہانے کارکنوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ریاست میں بی جے پی کی خراب کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کانگریس میں آنے کے لیے اوربہت سے کارکن انتظار میں ہیں۔ ان میں ترنمول کانگریس کے بھی کارکن شامل ہیں۔دوسری طرف صوبائی بی جے پی صدر وپلو کمار دیو نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس میں واپس گئے لوگ اس امید کے ساتھ بی جے پی میں آئے تھے کہ وہ اپنے ذاتی مفاد کے لئے پارٹی کا استعمال کر سکتے ہیں اور کچھ تو الیکشن لڑنے کا خواب لے کرآئے تھے، لیکن وہ اپنامقصدپورا نہیں کر پائے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کے جانے سے بی جے پی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔