22 ہندوستانیوں سمیت افریقہ میں اغوا ہوئے آئل ٹینکر کو سمندری ڈاکوؤں نے چھوڑ دیا:سشما سوراج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th February 2018, 8:59 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،06؍ فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مغربی افریقہ کے سمندر میں لاپتہ تیل کے ٹینکر کا پتہ چل گیا ہے۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے بتایا کہ افریقہ کے بینن سمندر سے دور ہفتہ کو لاپتہ ہوئے آئل ٹینکر جہاز کو چھڑا لیا گیا ہے۔ایسی خبریں آئی تھیں کہ اسے ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا تھا۔اس تیل ٹینکر کے عملے کے تمام 22 رکن ہندوستانی ہیں۔وزیر خارجہ نے ٹویٹ کرکے اس بات کی جانکاری دی اور لکھاکہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 22 ہندوستانیوں سمیت مرچنٹ شپ میرین ایکسپریس کو چھڑا لیا گیا ہے۔ہم نائیجیریا اور بینن کی حکومتوں کو ان کی مدد اور حمایت کے لئے شکریہ اداکرتے ہیں۔حکام نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے چار دن بعدجہاز کے عملہ کے تمام اراکین کو چھوڑ دیا ہے۔وہ محفوظ ہیں اور جہاز نے آگے کا اپنا سفر شروع کر دیا ہے۔سشما سوراج نے لاپتہ آئل ٹینکر کا پتہ لگانے میں مدد مانگنے کے لئے کل نائیجیریا کے اپنے ہم منصب سے بات کی تھی۔ابوجا میں ہندوستانی مشن جہاز کا پتہ لگانے کے لئے نائیجیریا اور بینن کے رابطہ میں تھا۔ممبئی میں شپنگ کی ڈائریکٹر جنرل مالنی شنکر نے بتایاکہ میرین ایکسپریس نام کے جہاز کو چھوڑ دیا گیا ہے اور اب یہ کپتان کی کمان میں ہے یہ ابھی واضح نہیں ہو سکا ہے کہ جہاز اور لوازمات کو چھڑانے کے لیے تاوان دیاگیا ہے یا نہیں۔میرین ایکسپریس کو بینن میں گنی کی خلیج میں ایک فروری کو ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا تھا۔پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہاز میں 13,500 ٹن گیسولن اب بھی ہے۔نوہون ڈائریکٹوریٹ جنرل(ڈی جی ایل)کے ایک افسرنے پہلے بتایا تھاکہ سمندر کے جس حصے سے اغوا کیا گیا ہے وہ غیر محفوظ ہے کیونکہ علاقہ ڈاکوؤں سے بھراہواہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔