اب سیٹ تقسیم پر امت شاہ سے نہیں صرف وزیر اعظم مودی سے ہی بات ہوگی:اوپندرکشواہا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 18th November 2018, 2:05 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ:17/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)رالوسپاسربراہ اور مرکزی وزیر اوپندر کشواہا نے بہار میں سیٹوں پربات بنتی نہ دیکھ مورچہ کھول دیاہے۔انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ اب وہ اس معاملے پر بی جے پی کے صدر امت شاہ سے ملاقات کے بجائے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملیں گے۔کشواہا نے خبردار کیا کہ اگر نشست تقسیم کے فارمولہ پراتفاق نہیں ہواتو 2019لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔پریس کانفرنس میں نتیش کمار کے مبینہ نیچ والے بیان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب پارٹی اونچ نیچ مخالف دن بھی منائے گی۔انہوں نے کہا کہ نتیش حکومت میں قانون نظام کی صورتحال خراب ہو رہی ہے لیکن حکومت ہاتھ پر ہاتھ رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے نتیش کمار حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جرم کے واقعات کو روکنے کے لئے ابتدائی طور پرسخت اقدامات کریں۔
کشواہا نے الزام لگایاکہ ان کی پارٹی کوتوڑنے کی کوشش ہورہی ہے ۔اس کاٹھیکرانہوں نے نتیش کمارپھوڑتے ہوئے کہاکہ اس کیلئے براہ راست نتیش کمار ذمہ دار ہیں اور خود وزیر اعلی لیڈران کوفائدہ دکھارہے ہیں،یہ ایک نفرت انگیز چیز ہے۔نتیش کمار کو ایسی کوششوں سے بازآنا چاہئے،سیٹ تقسیم پرکشواہا نے کہا کہ انہوں نے مسلسل کوشش کی ہے،ہماری بات بھوپندر یادو سے ہوئی ، ان کی طرف سے جوپیشکش ہوئی،اسے پارٹی کی میٹنگ میں ٹھکرادیاگیا۔کشواہا نے کہا کہ اس مہینے کے اختتام تک وہ سیٹ تقسیم پر بات چیت کرتے ہوئے معاملہ کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے دعوی کیا کہ وہ امت شاہ سے بات نہیں کریں گے۔وزیر اعظم کے ساتھ بات کرکے اس کاحل نکالاجائے گا۔آپ کو بتادیں کہ اس سے پہلے جہاں رالوسپا کی میٹنگ میں دونوں ایم ایل اے نداردرہے،وہیں موجود ایک ایم پی نے این ڈی اے کے ساتھ رہنے پر زوردیا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔