دہائیوں حکمرانی کے بعد کانگریس کا انتخابات میں صفایا ہوگیا وہی حشر گجرات میں ہوگا: مودی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd December 2017, 8:42 PM | ملکی خبریں |

بھروچ3دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بھروچ میں وزیراعظم مودی نے انتخابی ریلی میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 دسمبر کو آپ اپنی انگلی کی مدد سے گجرات کی قسمت چمکا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے جس مقام پر گیا ہوں ، ایسامحسوس ہوتا ہے کہ وہاں بی جے پی کی آندھی چل رہی ہے ۔ گویا مودی بی جے پی کے رقص شرر میں عوام کو جھونک ہی دینا چاہتے ہیں، انہوں نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش کانگریس کے رہنما پانڈے نہرو سے سونیا اور راہول تک انتخابی مہم میں مصروف تھے؛ لیکن پھر بھی یوپی بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کا سرے سے صفایا ہوگیا ، یہی حال گجرات میں بھی ہونے والا ہے ۔ مودی نے اقلیت پرستی کا شوشہ چھوڑتے ہوئے کہا کہ بھروچ اور کچھ میں مسلم آبادی کافی زیادہ ہے. اگر آپ بی جے پی کے دور اقتدار کے لحاظ سے دیکھیں گے تو یہی دو اضلاع ترقی میں آگے ہیں ۔ یہ پہلا ایساموقعہ ہے جب مودی نے اپنی ترقی ارو مبینہ ’ وکاس ‘ کے ذکر کے لیے مسلم آبادی کا ذکر کیا ہے ۔ علاوہ ازیں سریندر نگر کی ایک ریلی میں برجستہ کہا کہ125کروڑ بھارتی ان کے مخدوم ہیں میں ان کی خدمت کر رہا ہوں ۔ واضح ہوکہ گجرات میں ووٹنگ کا پہلا مرحلہ دسمبر کو منعقدہو گا۔اور اس کم و قت میں مودی 7سے زائد ریلیاں کریں گے ۔یہ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ مودی کے براہ راست انتخابی مہم میں حصہ لینے کی وجہ سے گجرات انتخاب کی جنگ دلچسپ ہوگی نیز مودی کے لیے وقار کی بات بھی ہوگی، تاہم بی جے پی کو انتخاب میں ’ غیر مرئی قوتوں ‘ کے امداد کی صد فیصد توقع ہے ؛ لیکن ادھر راہل گاندھی اور کانگریس پارٹی بھی تازہ دم ہوکر انتخابی جنگ میں شرکت کر رہی ہے، مودی اور بی جے پی کے پاس’ گجرات ماڈل ‘ کا پھٹا ہوا ڈھول ہے تو کانگریس کے پاس نوٹ بندی اور جی ایس ٹی جیسے اہم تشنہ مسائل ہیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔