نتین گڈکری کا بیان :کانگریس حملہ کرنے کے لئے کندھے ڈھونڈ رہی ہے، پھر پی ایم بنیں گے مودی
نئی دہلی:4 /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)راہل گاندھی کی طرف سے مرکزی وزیر نتن گڈکری کو بی جے پی میں واحد دلیر لیڈر بتائے جانے کے بعد اب خود نتن گڈکری نے ان پر حملہ بولا ہے۔ نتن گڈکری نے کہا ہے کہ یہی نریندر مودی حکومت کی کامیابی ہے کہ کانگریس کو حملہ کرنے کے لئے کندھے ڈھونڈنے پڑ رہے ہیں۔مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ٹویٹ کیا کہ یہی مودی اور ہمارے حکومت کی کامیابی ہے ۔آپ کو حملہ کرنے کے لئے کندھے ڈھونڈنے پڑ رہے ہیں ۔ رہی بات آپ کے اٹھائے گئے مسائل کی تو میں ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں کہ رافیل میں ہماری حکومت نے ملک کے مفاد سامنے رکھ کر سب سے شفاف معاملہ کیا ہے ۔ گڈکری نے آگے لکھا کہ اپنی پالیسیوں سے کسانوں کو جس بدتر پوزیشن میں کھڑا کیا اس ان باہر نکالنے کی ایماندارانہ کوشش مودی کر رہے ہیں اور ہم اس میں کامیاب بھی ہو رہے ہیں اور ہم مضبوطی کے ساتھ ملک کو آگے بڑھائیں گے۔ لیکن آپ کو مستقبل میں سمجھداری اور ذمہ داری کے ساتھ برتاؤ کریں گے یہ امید کرتا ہوں۔بتا دیں کہ کانگریس صدر راہل گاندھی نے نتن گڈکری کے ایک بیان کے بعد کہا تھا کہ وہ بی جے پی میں واحد دلیر لیڈر ہیں ۔