نیرومودی کوآربی آئی کاگورنربنادیناچاہیے،لوک سبھاالیکشن میں بی جے پی کی فنڈنگ کافائدہ ملا،سرکارکی اتحادی جماعت شیوسینانے گھیرا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th February 2018, 8:22 PM | ملکی خبریں |

ممبئی17فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پی این بی گھوٹالہ معاملے میں بی جے پی کی اتحادی پارٹی شیوسینا نے بھی حملہ بول دیاہے۔حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کی اتحادی شیوسینا نے حکومت پر طنز کستے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ بھگوڑے گھوٹالے باز نیرومودی کو رجرو بینک کا گورنر بنایا جاناچاہیے، تاکہ وہ ملک کو برباد کر سکے۔شیوسینا نے ہفتہ کو پارٹی کے ترجمان اخبار سامنا میں کہاکہ یہ آدمی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ڈیووس میں تصاویرکھنچواتے نظر آیا تھا۔نیرو کو بی جے پی کے حامی اور انتخاب کے دوران فندنگ کرنے والاسمجھا جاتا تھا، وہ پارٹی کے لیے فنڈز جمع کرتاتھا۔شیوسینا نے سخت لہجے میں کہاکہ نیروموسدی ہمیشہ بی جے پی کی مالیاتی فراہمی کے لیے کام کرتاتھا۔اس نے بی جے پی کوالیکشن جیتنے میں بھاری بھرکم رقم کے ساتھ مددکی تھی۔یہ پیسہ قومی خزانہ سے تھا، جس نے اس نے واضح طور پر لوٹ لیا۔اب اس گھوٹالے سے اجاگر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم مودی کا مشہور نعرہ ’’نہ کھاؤں گا نہ کھانے دوں گا‘‘کھوکھلاوعدہ ‘‘تھا۔شیوسینا نے کہاکہ ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ڈیووس میں وزیر اعظم سے ملنے والے صنعت کاروں کے گروپ کے ساتھ جڑنے میں وہ کیساکامیاب رہا، جب پی این بی نے اس کے خلاف شکایت درج کی تھی؟ کیا اس کاآدھار کارڈ بینک اکاؤنٹس سے منسلک کیا گیا تھا؟ اسے واضح ہوناچاہیے۔ عام آدمی کو آدھار کارڈ کے بغیر ہسپتال میں علاج بھی نہیں مل سکتا ہے، لیکن نیرومودی جیسا آدمی بغیر آدھار کارڈ کے بھی کسی بینک سے 11500کروڑ روپے نکال سکتا ہے۔شیوسینا نے کہا کہ ای ڈی اور دیگر ایجنسیوں نے مفرور نیرومودی کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے اور انہوں نے کروڑوں روپے کے ہیرے اور زیورات کی برآمدگی کی، لیکن کنگ فشر ایئر لائنس کا سربراہ وجے مالیا اور للت مودی بھی ملک سے فرار سے پہلے بڑا اثاثہ چھوڑ گیا تھا ۔شیوسینا نے کہاکہ بہت سے سیاستدانوں کو آدھی سچائی یا جھوٹے الزام میں جیل بھیج دیاگیا،جس میں لالو پرساد یادو اور چھگن بھجبل (مہاراشٹر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ)، لیکن کرپا شنکر سنگھ (کانگریس لیڈر اور مہاراشٹر سابق وزیر کی طرح، نیروبھی فرار ہونے میں کامیاب ہو چکاہے۔شیوسینا نے کہاہے کہ 2014کے لوک سبھا انتخابات کے دوران کئی صنعت کاربی جے پی کے پیچھے کھڑے تھے، لیکن اس گھوٹالے نے اس کردار کو ننگا کر دیا ہے، جبکہ یہ پارٹی ’’شفاف اور بدعنوانی سے پاک حکومت‘‘کا دعوی کرتی تھی، لیکن گزشتہ چار سال تمام دعوے ہوا میں پرواز پر چلے گئے۔شیوسینا نے کہاکہ اس کے برعکس، غریب کسان، جو 100-500روپے تک کاقرض نہیں چکا پاتا اور سود خور کی دہشت سے خود کشی کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔بہت سے کسانوں کی زمین پر قبضہ کر لی جاتی ہے، لیکن جس صنعت کاروں نے ملک کی اعلیٰ ترین رقم کروڑ لے لی حکومت کے’’ آشیرواد‘‘سے آزادانہ طور پرتفریح رہے ہیں۔شیوسینا ے کہا کہ ملک اشتہارات اورفوٹوز کے لیے اسپانسر پروگراموں کی بنیاد پر چلایا جا رہا ہے اور اس کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، لیکن جب ایک شخص (پہلے سے آر بی آئی گورنر)رگھو رام راجن نے ملک میں ہو رہی لوٹ کے اگر اس کے بارے میں بات کی تو، اسے باہر نکالاگیا۔شیوسینا نے اداریہ میں اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہاکہ اب نیرومودی کوآر بی آئی کا گورنر بنا دینا چاہیے، تاکہ یہ ملک بربادہو سکے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔