این آئی اے نے اڑی میں فوج کے ذریعہ گرفتار کئے گئے 2 افراد کو حراست میں لیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th September 2016, 11:42 AM | ملکی خبریں |

سری نگر ؍نئی دہلی، 27؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )قومی جانچ ایجنسی نے اڑی میں فوجی اڈے پر ہوئے حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں ان دو افراد کو اپنی حراست میں لے لیا جنہیں فوج نے گرفتار کیا تھا۔ساتھ ہی ایجنسی نے ہلاک ہوئے چار حملہ آوروں میں سے ایک کی شناخت پاک مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے شخص کے طور پر کی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے دونوں افراد کو اپنی حراست میں لے لیا ہے جن کی شناخت کھیاں کلا ں رہائشی احسان خورشید عرف ڈی سی اور پوتھا جہانگیر رہائشی فیصل حسین اعوان کے طور پر کی گئی ہے۔یہ دونوں جگہیں پاک مقبوضہ کشمیر میں آتی ہیں۔ان دونوں کو بی ایس ایف اور فوج نے ایک مشترکہ مہم میں ہفتہ کو اڑی کے گوالاتا گاؤں کے قریب واقع انگور چوکی پر گرفتار کیا گیا تھا۔اس وقت وہ ہندوستان میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔دونوں کے پاک مقبوضہ کشمیر کے باشندے ہونے کی وجہ سے فوجی حکام نے ان سے اس بارے میں پوچھ گچھ کی کہ کیا انہیں اس حملے کی کوئی معلومات ہے ، جس میں چار دہشت گردوں نے اڑی کے فوجی ٹھکانے پر حملہ بول دیا تھا۔18؍ستمبر کوہوئے اس حملے میں 18فوجی شہید ہوئے تھے۔ذرائع نے کہا کہ دونوں نے شروع میں یہ دعوی کیا کہ وہ نادانستہ طور پر سرحد پار کر ہندوستان آ گیا تھا۔ان دونوں سے مسلسل پوچھ گچھ کے بعد انہوں نے سیکورٹی ایجنسیوں کو ان دو گائیڈوں کے بارے میں بتایا جنہوں نے دہشت گردوں کی دراندازی میں مدد کی تھی۔ان دونوں نے حملے میں ملوث ایک دہشت گرد کی بھی شناخت کروانے میں مدد کی۔مارے گئے ایک دہشت گرد کی شناخت این آئی اے نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے مظفر آباد تحصیل میں دربانگ کے حافظ احمد کے طور پر کی ہے۔دونوں کو قومی دارالحکومت لایا جائے گا جہاں ان کے سائنسی ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ساتھ ہی سیکورٹی ایجنسیوں کی مشترکہ ٹیم ان سے پوچھ گچھ کریں گی ۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں کو شروع میں جیش محمد نے اپنے دہشت گردوں کو کنٹرول لائن سے دراندازی کرنے میں مدد کرنے کے لیے بھرتی کیا تھا۔بعد میں وہ دوسرے دہشت گرد گروپوں کی بھی اس کام میں مدد کرنے لگے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔