آسام شہریت تنازعہ معاملہ پر ہائی کورٹ کا فیصلہ خارج، پنچایت سرٹیفکیٹ بحال؛ سپریم کورٹ کے فیصلے پر مولانا ارشد مدنی نے کہا؛ پہلے کبھی نہیں ہوئی اتنی خوشی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th December 2017, 8:20 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،4دسمبر (ایس او نیوز/پریس ریلیز) سپریم کورٹ نے آج دواہم مقدمات میں اپنا تاریخ ساز فیصلہ سناتے ہوئے آسام میں غیر ملکی شہریت تنازعہ کوحل کرنے کی راہ کونہ صرف ہموار کر دی ہے بلکہ فرقہ پرست اور متعصب عناصر کی سازشو ں کو بھی سبوتاژ کردیا ہے۔ سپریم کورٹ نے آج آسام ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کوخارج کر دیا جس میں اس نے شادی شدہ خواتین کی شہریت کے لئے پنچایت سرٹیفکیٹ کو بطور ثبوت تسلیم کرنے سے انکارکر دیا ۔اس سے27لاکھ خواتین کے سر پر لٹکی غیر ملکی شہریت کی تلوار ہٹ گئی ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے اپنے دوسرے انتہائی اہم فیصلہ میں کہا کہ این آرسی کا استعمال صرف ملکی اور غیر ملکی کی نشاندہی کے لئے ہے ،اس میں اصل مقیم کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ این آ ر سی ملکی اور غیر ملکی کی شناخت کے لئے بنایا گیا ہے ۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلہ پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے جمعیۃ علما ء ہندکے صدر مولانا سید ارشدمدنی نے کہا کہ انہیں اپنی جماعتی زندگی میں اتنی خوشی پہلے کسی چیز پر نہیں ہوئی جتنی کہ آج سپریم کورٹ کے آسام سے متعلق اس فیصلہ پر ہوئی ہے۔ واضح ہو کہ ان دونوں ہی معاملوں میں جمعیۃ علما ہند بھی بطور مداخلت کار ایک فریق تھی ۔ 

جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس روہنٹن نریمن کی دو رکنی بنچ نے آج آسام سے متعلق محفوظ دو انتہائی اہم مقدموں کا فیصلہ سنایا ۔ان میں پہلا مقدمہ پنچایت سرٹیفکٹ دوسرا اصل مقیم (Original in Habitant ) کے تعلق سے تھا۔ سپریم کورٹ نے پنچایت سرٹیفکیٹ کو شہریت کا ثبوت تسلیم کرنے سے انکار کرنے والے آسام ہائی کورٹ کے فیصلے کو خارج کردیا اور پنچایت سرٹیفکیٹ کو بحال کرنے کی راہ صاف کر دی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں استغاثہ کے وکلاء کی دلیل مان لی اور آسام ہائی کورٹ کے آرڈر کو خارج کردیا ۔عدالت نے یہ کہا کہ پنچائت سرٹیفکٹ میں جس مواد کا اندراج ہے اگرشبہہ ہو تو دوبارہ چیک کرلیا جائے لیکن اس کے باوجود پنچائت سرٹیفکٹ باضابطہ طور پر تسلیم شدہ ہے۔عدالت کے اس فیصلے کے بعد تقریبا27لاکھ شادی شدہ خواتین کے سر پرلٹک رہی غیر ملکی شہریت کی تلوار ہٹ گئی۔

واضح ہو کہ آسام ہائی کورٹ کا یہ کہنا تھا کہ گرام پنچائت کاسرٹیفکٹ این آر سی کے لئے قابل قبول نہیں ہے ۔ آسام ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے بعد وہاں 27لاکھ عورتوں کی شہریت مشکوک ہوگئی تھی۔ سپریم کورٹ میں جمعیۃعلماء ہند ، آمسو، اور خواتین کی دیگر تنظیموں کی جانب سے آسام ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف کئی اپیلیں داخل کی گئی تھیں۔ فضل ایوبی ایڈوکیٹ ذریعے دائر ان اپیلوں میں یہ کہا گیا تھا کہ پنچایت  سرٹیکٹ کا قانونی درجہ تمام بحث مباحثہ کے بعد آسام حکومت نے منظورکیا تھا جس کو مرکزی حکومت کی تائید بھی حاصل تھی اور اسے رجسٹرار جنرل آف انڈیا نے نافذ کیا تھا ۔ اس سرٹیفکٹ کو ہائی کورٹ کو خارج نہیں کرنا چاہئے تھا کیونکہ وہ نافذ ہوچکا تھا اور 47لاکھ خواتین نے سرکارپر بھروسہ کرکے اس پنچایت  سرٹیفکیٹ کو حاصل کرکے داخل کیا تھا ۔سپریم کورٹ میں جمعیۃعلماء ہند کی طرف سے سینئر وکلا ء نے بحث میں حصہ لیاجن میں کپل سبل ، سلمان خورشید ، سنجے ہیگڑے اور وویک کماروغیرہ شامل تھے ۔

بنچ نے دوسرا  اہم فیصلہ  اصل مقیم معاملے میں سنایا جواس نے دو روز قبل ہی محفوظ کیا تھا۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ این آرسی اصل مقیم کی نشاندہی اور شناخت کے لئے  نہیں بنایا گیا ہے بلکہ ملکی اور غیر ملکی کی شناخت کے لئے بنایا گیا ہے لہذاکوئی آسام کا رہنے والا ہو یا ملک کے کسی اورحصہ کا رہنے والا ہوں وہ این آرسی کی نگاہ میں برابرہے ۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ این آرسی کا استعمال صرف ملکی اور غیر ملکی کی نشاندہی کے لئے ہے۔ اس سے اصل مقیم کی کوئی اہمیت نہیں ہے اس فیصلے کے ساتھ سپریم کورٹ نے یہ بحث ختم کردی کہ مول باشندہ ( Original in Habitant) اور عام ملکی برابرنہیں ہیں بلکہ دونوں ایک جیسے ہیں ۔اس فیصلے کے آجانے سے این آرسی میں جو گربڑی کا اندیشہ تھا وہ ختم ہوگیا ہے ۔اس معاملے میں جمعیۃ علما ہند کی جانب سے فضل ایوبی نے اپیل دائرکی تھی۔ اس مقدمے کی بحث میں جمعیۃعلماء ہند کی طرف سے کپل سبل ، سلمان خورشید ،اور سنجے ہیگڑے ، اندراجے سنگھ وغیرہ نے مکمل بحث کی تھی ۔

جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا سید ارشدمدنی جوان دنوں غیر ملکی دورہ پر ہیں ، موبائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے ان دونوں اہم فیصلوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔انہوں نے سپریم کورٹ کو اس بات کے لئے مبارکباد پیش کی کہ سپریم کورٹ نے دستورکی روشنی میں قانون کی بہت ہی مناسب اور صحیح وضاحت کی ہے ۔ ا س کی وجہ سے جواندیشوں  کے بادل تھے وہ چھٹ گئے۔آسام میں بد انتظامی اور تعصبانہ روش میں اضافہ کا   جو خدشہ پیدا ہونے لگا تھا،اس سے بھی نجات مل گئی ۔عدالت کے اس فیصلہ کا فائدہ سماج میں رہنے والے ہرشخص کو پہنچے گا۔ مولانا مدنی نے کہا کہ انہیں اپنی جماعتی زندگی میں اتنی خوشی کسی چیز پر نہیں ہوئی جتنی آج سپریم کورٹ کے آسام کے سلسلہ میں دئے گئے فیصلہ پر ہوئی ہے۔ جمعیۃعلماء ہند اور اس کے خدام سماج کی 27لاکھ بے سہارا عورتوں کے لیے سہا را بن گئے، یہ اتنی بڑی سعادت ہے جس کو ہم اپنے لئے نجات کا ذریعہ سمجھتے ہیں ۔نفرت اور تعصب کی سیاست کے اس دورمیں جہاں اس طرح کے مسائل کھڑاکرنے والے لوگ ہیں سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ بتاتاہے کہ آگ پر پانی ڈالنے والے لوگ بھی موجودہیں ۔ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ در اصل انصاف کی جیت ہے۔ امید ہے کہ ا س فیصلے کے بعد ہمارے ملک اور خاص طور سے آسام میں پیارومحبت اورامن وآشتی کا دیپ جلے گا۔ علاوہ ازیں اس فیصلہ سے عام لوگوں کا عدلیہ پر  اعتماد مزید بڑھ گیا ہے۔اس کے لیے ہمارے وکلاء بھی قابل مبارک بادہیں جنہوں نے اس مقدمہ کو بڑی محنت اورنظم کے ساتھ لڑا ہے۔ جمعیۃعلماء صوبہ آسام کے صدرمولانا مشتاق عنفر نے بھی فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ آسام کے عوام اور انصاف کی جیت ہے ۔
 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔