صدارتی انتخابات سے قبل بی جے پی کے وزرائے اعلیٰ کی میٹنگ، مودی، شاہ کریں گے شرکت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th April 2017, 12:26 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،23؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اگلے ماہ مودی حکومت کے تین سال پورے ہونے اور آئندہ صدر اور نائب صدر کے عہدے کے انتخابات کے تناظر میں بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کااجلاس /23اپریل کو نئی دہلی میں ہونے جا رہا ہے، جسے وزیر اعظم نریندر مودی خطاب کریں گے ۔بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری بھوپندر یادو کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ اجلاس شام 6بجے بی جے پی کے مرکزی دفتر میں منعقد ہو گا ، اجلاس میں بی جے پی صدر امت شاہ بھی لیڈروں سے بات چیت کریں گے۔ان کے علاوہ اس اجلاس میں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، شہری ترقیات کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر خارجہ سشما سوراج، سڑک نقل وحمل ، ہائی وے اور شپنگ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری، تنظیمی جنرل سکریٹری رام لال اور بی جے پی کی حکمرانی والی 13ریاستوں کے تمام وزرائے اعلی اور پانچ نائب وزیر اعلی موجود رہیں گے۔مرکز میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد بی جے پی کے حکمرانی والی ریاستوں کے وزرائے اعلی کا اجلاس اس سے پہلے 27؍اگست، 2016کو ہوا تھا، اس باریہ اجلاس ایسے وقت میں ہونے جا رہا ہے، جب 26؍مئی کو مودی حکومت تین سال کی مدت مکمل کرنے جا رہی ہے۔اس کے علاوہ بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں کے وزیر اعلی اتوار کو پارٹی صدر امت شاہ سے ملاقات کریں گے، جہاں ان کی ریاستوں میں پارٹی کے اقتدار کے ایجنڈے کو نافذ کرنے پر بات چیت کرنے کا امکان ہے۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نیتی آیوگ کی میٹنگ میں حصہ لینے کے لیے سبھی 13ریاستوں کے وزیر اعلی 23؍اپریل کو دہلی میں ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔