مرڈیشور میں باکڑا تعمیر کے دوران دو لوگوں کو بجلی کے جھٹکے:دونوں خطرے سے باہر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th January 2018, 9:35 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:13/ جنوری (ایس اؤنیوز)مرڈیشور میلہ کی مناسبت سے باکڑے کی عارضی تعمیر کے دوران پاس میں موجود ٹرانسفرمر کی بجلی چھوجانے سے دولوگ بے ہوش ہونے سے سپتال میں داخل کئے جانے کا واقعہ سنیچر کو پیش آیاہے۔

بجلی شاق کی وجہ سے غش کھائے دکانداروں کی شناخت سندگی کے سدلنگا ششونال (19) اور مرڈیشور ماولی کے دیوی داس گوئیدو ہریکانت (35)کے طورپر کی گئی ہے۔ بولی میں باکڑا حاصل کرکے عارضی دکان کی تعمیر کے دوران لوہے کی سلاخ کے ذریعے دونوں کو بجلی کے جھٹکے لگے ہیں۔ سدلنگا ششونال کے ہاتھ اور پیر زخمی ہوئے ہیں ، اس کو بچانے گئے دیوی داس کو بھی جھٹکا لگنے سے وہیں غش کھا کر گرگیا۔اس وقت دونوں بھٹکل سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ دونوں کی جان خطرے سے باہر ہے۔ پولس جائے وقوع پہنچ کر معائنہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...