مرڈیشور سرکاری ماڈل پرائمری اسکول میں سالانہ جلسہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th January 2018, 3:15 PM | ساحلی خبریں |

 بھٹکل:15/ جنوری (ایس اؤنیوز) خانگی اسکولوں کی مقابلہ آرائی کے زمانےمیں بھی مرڈیشور کی سرکاری ماڈل ہائر پرائمری اسکول جس ترقی کی راہ پر گامزن ہے وہ قابل ستائش ہے۔اسکول میں سائنسی نمائش کا اہتمام، مختلف ثقافتی مقابلہ جات اور شاندار طریقے سے سالانہ جلسے کا انعقاد اسکول کے اساتذہ اور طلبا کی محنتوں کا نتیجہ ہے اور وہ تمام مبارکبادی کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت المسلمین مرڈیشور ک صدر محمد امین سیف اللہ نےکیا۔

وہ یہاں سنیچر 13جنوری کو سرکاری ماڈل اردو ہائر پرائمری بوائز اسکول کے سالانہ جلسہ میں صدارتی خطاب کررہے تھے۔ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے تشریف فرما انجمن پی یو کالج بھٹکل کے اردو لکچرر عبدالرؤوف سونور نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کے ذمہ داران اپنے مادر علمی کے متعلق جو لگاؤ اور فکر رکھتے ہیں اورجس طرح اسکول کی سہولیات کو بروقت فراہم کررہے ہیں وہ اپنے آپ میں ایک مثالی عملی نمونہ ہے اسی طرح اساتذہ کی قدر قابل رشک ہے۔ انہوں نے کہاکہ گلستان میں رنگین اور مختلف خوشبو کے پھول ہوتےہیں اسی طرح ہمارے بچے بھی مختلف صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں ، بہت ہی فکر مندی کے ساتھ ان کی تربیت کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر ثقافتی اور کھیل مقابلوں میں جیت حاصل کرنے والے طلبا کے درمیان انعامات کی تقسیم ہوئی۔

اسکول کے صدرمدرس نثاراحمد نے سالانہ رپورٹ کی خواندگی کی،مولاناسعدان نے استقبال کیا۔ محمود گنگاولی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ جلسے کے انتظامات میں اسکول کے اساتذہ شریمتی انجنی نائک، شری پرکاش بھٹ اور جناب برہان فسٹ نے تعاون کیا۔ جلسے کے بعد اسکول طلبا کی طرف سے دلچسپ ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔ ڈائس پر شہر کی معزز شخصیات منا زبیر، شیخ شبر، ظہور حاجی امین ، مولانا عبدالصمد، شیخ الیاس، محمد علی باشا،الیاس کالو، عبدالجبار حاجی بڈن موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔