ممبرا۔اورنگ آبادداعش معاملہ، چار ریمانڈ مکمل ہوجانے کے باجود اے ٹی ایس ملزمین کے خلاف پختہ ثبوت پیش نہیں کرسکا، ایڈوکیٹ خضر پٹیل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th February 2019, 8:54 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،19 فروری(ایس او نیوز؍پریس ریلیز) مہاراشٹر کے اورنگ آباد اور ممبئی سے قریب مسلم آبادی والے ممبرا سے گرفتا ۹؍ مسلم نوجوانوں کو گذشتہ کل اورنگ آباد کی خصوصی یو اے پی اے عدالت نے عدالتی تحویل میں دیئے جانے کے احکامات جاری کیئے اور معاملے کی سماعت ۵ ؍ مارچ تک ملتوی کردی ، کل ملزمین کا چوتھا ر یمانڈ تھا اور اگر تمام ریمانڈ رپورٹس کا تجزیہ کیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہیکہ ملزمین کو محض شک کی بنیاد پر گرفتارکیا گیا ہے ۔جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی جانب سے اس معاملے میں گرفتار ملزمین ۱۔ سلمان خان ۔ محسن خان ۳۔ مظہر شیخ عبدالرشید ۴۔ محمد تقی ۵۔ محمد سرفراز عبدالحق عثمانی۶۔جمال نواب کا دفاع کرنے والے ایڈوکیٹ خضر پٹیل نے کہا کہ اے ٹی ایس نے ملزمین کے قبضوں سے کمپیوٹر، ہارڈ دیسک، موبائل، کیمیکل وغیرہ ضبط کرنے کا دعوی کیا تھا لیکن کل عدالت میں نہ تو فارینسک سائنس لیباریٹری کی رپورٹ پیش کی گئی اور نہ ہی عدالت کو یہ بتایا کہ گیا کہ ملزمین کے خلاف کیا پختہ ثبوت انہیں اب تک ہاتھ لگے ہیں۔ ایڈوکیٹ خضر پٹیل نے مزید بتایا کہ اے ٹی ایس کے پاس ملزمین کی مزید پولس تحویل میں لینے کا قانونی حق باقی تھا لیکن جب انہیں لگاکہ ملزمین کے قبضوں سے انہیں کچھ بھی حاصل نہیں ہورہا ہے تو انہوں نے بذات خود انہیں عدالتی تحویل میں دیئے جانے کی درخواست کی جسے عدالت نے قبول کرتے ہو ئے تمام ملزمین کو عدالتی تحویل میں منتقل کردیا۔ریمانڈ رپورٹ کا تجزیہ کرتے ہوئے ایڈوکیٹ خضر پٹیل نے کہا کہ تیسرے ریمانڈ کے موقع پر اے ٹی ایس نے عدالت کو بتایا تھا کہ انہیں ایک ملزم کے کشمیر کنیکشن کے تعلق سے تفتیش کرنا ہے لیکن چوتھے ریمانڈ میں کشمیر کنیکشن کا کہیں ذکر نہیں تھا ، اسی طرح دوسرے ریمانڈ میں ملزمین کے اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے پیسہ آنے کا ذکر کیا گیا تھا لیکن تیسرے اور چوتھے ریمانڈ کے وقت اس تعلق سے عدالت کو کوئی معلومات نہیں دی گئی کہ آیا ملزمین کے اکاؤنٹ کی تفتیش میں انہیں کیا ہاتھ لگا اور کیا واقعی ملزمین کے اکاؤنٹس میں پیسے آئے تھے۔ایڈوکیٹ خضر پٹیل نے کہا کہ وہ اس معاملے میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی کی ہدایت پر ملزمین کے دفاع میں اول دن سے پیش ہورہے ہیں اور تمام ریمانڈ رپورٹس اور عدالت میں پیش کیئے گئے دستاویزات کا مطالعہ کرنے کے بعد انہیں لگتا ہے کہ ملزمین کو صرف اور صرف شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا اور چار ریمانڈ مکمل ہوجانے کے بعد بھی اے ٹی ایس کے ہاتھ ملزمین کے خلاف کوئی پختہ ثبوت نہیں لگا ہے ۔ایڈوکیٹ خضر پٹیل نے کہا کہ یہ قانون کا تقاضہ ہیکہ ہمیں چارج شیٹ کا انتظار کرنا چاہئے ، چارج شیٹ ملزمین کو حاصل ہونے کے بعد اس کا مطالعہ کیا جائے گااور اس کے بعد ہی اگلا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اے ٹی ایس نے ملزمین پر الزام عائد کیا ہیکہ وہ ممنو ع تنظیم داعش کے ہم خیال ہیں اور وہ ملک میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینا چاہتے ہیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔