مختار عباس نقوی کے ہاتھوں پڈو چیری میں ہنر ہاٹ کا افتتاح
نئی دہلی24ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مسٹر مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ اقلیتی امور کی وزارت ملک کے تمام حصوں میں ’ہنر مرکز ‘قائم کرنے کی سمت میں کام کر رہی ہے، تاکہ دست کاروں اورفنکاروں کو پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے اور انکی مصنوعات کو فروغ حاصل ہوسکے۔مسٹر مختار عباس نقوی اور پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ وی نارائن سامی نے پڈوچیری میں تعلیمی امور کی وزارت کی جانب سے منعقدہ ہنر ہاٹ کا افتتاح کیا۔مسٹر نقوی نے کہا کہ فن کار اور دست کار کو موجودہ بازار کی ضروریات کے پیش نظر تربیت فراہم کی جائے گی۔