سرکارکو پارلیمنٹ کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ،جی ایس ٹی کوغلط طریقے سے نافذکیاگیا،نوٹ بندی سے عوام غصے میں، سونیاگاندھی نے گھیرا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th November 2017, 11:19 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی20نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر وعدہ پورے نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ نوٹوں کی منسوخی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے لوگوں میں پیدا ہوئی زبردست ناراضگی کی وجہ سے وہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس بلانے کی ہمت نہیں کرپارہے ہیں۔پارٹی کے اعلیٰ پالیسی تعین ادارہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ گاندھی نے کہاکہ نوٹوں کی منسوخی کے اعلان اور اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کو غلط طریقہ سے نافذ کرنے کی وجہ سے کسان، مزدور، چھوٹے کاروباری، اور عام آدمی پریشان ہیں۔ملک کے عوام سے جو وعدے کئے گئے تھے مسٹر مودی انہیں پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں اور سنگین بات یہ ہے کہ اس کے باوجود وہ اب بھی مسلسل کھوکھلے وعدے اور اعلانات کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...

283 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، وزیر اعظم کے چہرے پر گھبراہٹ صاف نظر آ رہی، تیسرے مرحلہ کے بعد کانگریس کا رد عمل

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آج پورے ملک میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس طرح 283 سیٹوں پر کھڑے سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ووٹنگ ٹرینڈ کو ...