مودی حکومت ریزرو بینک کا خزانہ لوٹنے کے درپے :کانگریس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th November 2018, 10:56 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،13؍نومبر (ایس او نیوز؍یو این آئی) کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت انتخابی سال میں ریزرو بینک کے فنڈ سے چوری چھپے ساڑھے تین لاکھ کروڑ روپے وصول کر کے ملک میں نوٹ بندی کا دوسرا مرحلہ لانا چاہتی ہے ۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے پیر کے روز یہاں معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ ابھی ملک کے باشندے دو سال پہلے لائی گئی نوٹ بندی کی مار سے ابھربھی نہیں پائے ہیں کہ حکومت ریزرو بینک سے خصوصی منافع کے نام پر3.6لاکھ کروڑ روپے وصولنے کے لئے دباؤ بنا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ریزرو بینک کے فنڈ پر نظر ہے جو برے وقت کے لئے محفوظ رکھا جاتا ہے ۔ پہلے ہی ریزرو بینک کا یہ فنڈ12فیصد سے گھٹ کر 8فیصد پر آ گیا تھا اور اب 6فیصد تک پہنچ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ3.6لاکھ کروڑ روپے کی رقم ریزرو فنڈ کا40 فیصد ہے اور ملک کے جی ڈی پی کا دو فیصد ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ نوٹ بندی سے ملک کی معیشت کو برباد کرنے کے بعد مودی حکومت کو اپنے پانچویں سال اور انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے سے صرف چار ماہ پہلے اس فنڈ کی یاد آئی ہے اور وہ اسے کم کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت اپنے سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے یہ رقم لینا چاہتی ہے اور اس کے لئے لوگوں کو گمراہ کرنے میں لگی ہے ۔ وزارت خزانہ کے حکام کو لوگوں کو گمراہ کرنے والے بیان دینے کے لئے پابند کیا جا رہا ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ نوٹ بندي کی وجہ سے ریزرو بینک کی طرف سے حکومت کو ہر سال دی جانے والی رقم پہلے ہی آدھی ہوگئی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...

283 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، وزیر اعظم کے چہرے پر گھبراہٹ صاف نظر آ رہی، تیسرے مرحلہ کے بعد کانگریس کا رد عمل

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آج پورے ملک میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس طرح 283 سیٹوں پر کھڑے سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ووٹنگ ٹرینڈ کو ...