مودی سرکار ہٹاسکتی ہے بھینس کی فروخت پر پابندی؛ میگھالیہ میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کی صورت میں بیف کو سستا کرنے کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th May 2017, 12:30 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،29؍مئی(ایس او نیوز ؍ ایجنسی) مویشی بازاوں میں ذبیحہ کے لئے  جانوروں کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلاف ایک طرف ملک کے مختلف حصوں میں آوازیں بلند کی جانے لگی ہیں، وہیں میگھالیہ میں بی جے پی کے ایک لیڈر نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کی صورت میں بیف کی قیمت میں کمی کی جائے گی۔جنوبی ہندوستان کی کیرالہ ، تمل ناڈو اور  بنگلور  میں احتجاج   کے ساتھ ساتھ اُدھر مغربی بنگال میں ممتا بنرجی نے مودی سرکار کے اس فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اُسے اپنی ریاست میں نافذ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  متعدد ریاستوں میں مودی سرکار کے فیصلے کی  مخالفت کے پیش نظر اب مودی حکومت جانوروں کے میلہ میں جانوروں کی خرید و فروخت پر لگائی گئی پابندی کے حکم پر نظر ثانی کرنے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ  مودی حکومت اس قانون  میں کچھ راحت دیتے ہوئے  نو سلاٹرلسٹ سے بھینسوں کو باہر نکال سکتی  ہے۔

ماحولیات کی وزارت کے سکریٹری اے این جھا کے مطابق نئے جانور ذبیحہ قوانین میں کچھ مخالفتیں سامنے آئی ہیں، ہم ان پر کام کر رہے ہیں، حکومت کی  سلاٹر لسٹ میں جن جانوروں کو شامل کیا گیا ہے، ان میں گائے، بیل، بھینس، بچھیا ،بچھڑا اور اونٹ ہے۔ حکومت کے نئے حکم کے بعد ذبیجہ کے لئے جانور میلوں میں ان کی خرید و فروخت نہیں کی جا سکتی ہے۔ حکومت کے اس پابندی کا کیرالہ، مغربی بنگال جیسی ریاستیں شدید مخالفت کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ ماحولیات اور جنگلات کی وزارت نے 26 مئی کو ذبح کے لئے جانور میلوں میں جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی لگا دی تھی ۔مرکزی حکومت کی طرف سے بنایا گیا اصول اگلے تین ماہ میں نافذ ہونا ہے۔ مودی حکومت کے اس قانون کو لے کر کیرالہ میں مخالفت تیز ہوگئی ہے۔ کیرالہ حکومت نے اس کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ کیرالہ حکومت کا کہنا ہے کہ مرکز کے اس فیصلے سے چمڑہ تجارت متاثر ہوگی ۔کیرالہ کے علاوہ مغربی بنگال حکومت اور تمل ناڈو کی ڈی ایم کے نے بھی حکومت کے اس فیصلہ کی شدید مخالفت کی ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اسے غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اس فیصلہ کو نافذ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ملک کی بعض ریاستوں میں بیف پر پابندی کے خلاف احتجاج کے پیش نظر میگھالیہ میں آج ایک بی جے پی لیڈر نے کہا ہے کہ اگر اس ریاست میں بی جے پی اقتدار میں آگئی تو بیف پر پابندی لگانے کی بجائے بیف  کی قیمت میں کمی  جائے گی تا کہ غرباء کی ضرورت پوری ہوسکے۔ بی جے پی لیڈر  برنارڈ مارک نے کہا کہ بی جے پی بیف کے علاوہ دوسرے گوشت کی قیمتوں کو بھی منضبط کرے گی اور گاروہلس علاقوں میں مذبحہ کو قانونی حیثیت دی جائیگی ۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔