مودی حکومت کے پاس عوام کی فلاح و بہبود کا کوئی ایجنڈا نہیں :ممتابنرجی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2018, 11:11 AM | ملکی خبریں |

کلکتہ،20ستمبر (ایس او نیوز؍ یو این آئی )مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی اس وقت بنگال میں سرمایہ کاری کیلئے صنعت کاروں کو راغب کرنے کیلئے یورپ کے دو ممالک جرمن اور اٹلی کے دورے پرہیں ۔نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو ''عوام مخالف قرار دیتے ہوئے '' کہا کہ مرکزی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کچھ بھی نہیں کررہی ہے ۔

دوسری جانب اشتہارات پر کروڑوں روپے خرچ کررہی ہے ۔ملک کے بیشتر عوام مرکزی حکومت کے خلاف ہیں ۔اگلے انتخابات میں مودی کی شکست یقینی ہے ۔جرمن میڈیا سے بات کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ اگلے سال ہونے والے پارلیمانی انتخابات مودی حکومت کے خلاف ریفرینڈم ہوگا ۔عوام یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ پانچ سالوں میں مودی حکومت نے کیا ہے ۔اگر مودی دوبارہ اقتدار میں آتے ہیں تو ملک بربادی کے دہانے پر آجائے گا۔عوام کو بھی احساس ہے کہ مودی حکومت کی واپسی کی صورت میں ملک کا متحد رہنا مشکل ہوجائے گا۔

وزیرا علیٰ نے کہا کہ یہ ریفرنڈم ہی ہوگا کیوں کہ ملک کا ہر ایک باشندہ بی جے پی کے خلاف ہے ۔2019میں مودی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کیلئے ملک کے عوام متحد ہیں ۔اگر انتخابات بیلٹ پیپر سے ہوتے ہیں تو بی جے پی کو شکست سے کوئی نہیں بچا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگلے انتخابات کے بعد ملک کو مستحکم حکومت ملے گی اور اس سوال پر کہ مودی کے مقابلے میں وزیر اعظم کا امیدوارکون ہوگا؟ ممتا بنرجی نے کہا کہ اس کا فیصلے انتخابات کے بعد کیا جائے گا۔باگری مارکیٹ میں آتشزدگی اورماجر ہاٹ فلائی اوور حادثہ سے متعلق ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم حادثہ پر سیاست نہیں کرتے ہیں ۔ایسے وقت میں عوام کی زیادہ سے زیادہ مدد ہماری ترجحات ہوتی ہے ۔تاہم ممتابنرجی نے یہ مارکیٹ اورفلائی اوور ہمارے دور اقتدار میں تعمیر نہیں ہوئی ہے ۔کلکتہ میں سیکڑوں میں غیر قانونی عمارت ہیں جو کئی دہائی قبل تعمیر ہوئے ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ باگری مارکیٹ کی انتظامیہ اور دوکانداروں نے رہنمااصول و قوانین کی پابندی نہیں کی ہے ۔فائر بریگیڈ عملہ کو عمارت میں داخل ہونے کیلئے کوئی جگہ نہیں تھا ۔اگر ان کے خلاف کارروائی کی جاتی تو یہ لوگ عدالت میں چلے جاتے ہیں ۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ ہم بہر صورت کوشش کررہے ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔