مودی بی جے پی کی تشہیرسرکاری اخراجات پر کرتے ہیں: کانگریس

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 16th July 2018, 2:04 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ :15/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اترپردیش کانگریس کمیٹی نے نریندر مودی پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سرکاری خرچے پر بی جے پی کے لئے انتخابی تشہیر کرتے ہیں۔یوپی کانگریس کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نریندر مودی ملک میں دو دوروں کے لئے جانے جاتے ہیں ایک خارجہ دورہ دوسرا انتخابی دورہ۔ جب سے مودی وزیر اعظم بنے ہیں تبھی سے پورے ملک میں صرف بی جے پی کی ہی تشہیر کے لئے جاتے ہیں۔ ریاستوں کے بنیادی مسائل سے انہیں کوئی مطلب نہیں رہتا اور سرکاری اخراجات پر بی جے پی کے لئے انتخابی تشہیر کرتے ہیں۔پوروانچل ایکسپریس کے ضمن میں کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ جو سڑک پوروانچل بلیا تک جانی تھی اسے غازی پور تک لے جانے کا کیا جواز ہے۔ بی جے پی نے اپنا جھوٹا چہرہ عوام کے سامنے رکھا کہ انہوں نے سابقہ حکومت کے منصوبہ میں ہونے والے اخراجات میں 1100کروڑ کم خرچ کیا۔کانگریس نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی یہ خصوصیت ہے کہ وہ پیشرو منصوبوں کا نئے سرے سے افتتاح کرتے ہیں، جس کی تازہ مثال لکھنؤ میٹرو اور لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے ہے، اسی کڑی میں یہ پوروانچل ایکسپریس وے بھی ہے۔ پارٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ مودی حکومت نے گزشتہ 4 برسوں میں صرف دو کام کئے ہیں جس میں سے ایک نامکمل کام دہلی میرٹھ ایکسپریس وے ہے جس کا صرف 10 فیصد کام ہوا، اس کا افتتاح بھی کر دیا گیا؛لیکن بدقسمتی یہ کہیے کہ پہلی بارش میں ہی اس کی قلعی بھی کھل گئی جو بی جے پی کے عوامی ’’خدمات‘‘ کا کچا چٹھا بیان کرتی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔