دھانو تعلقہ کے آدی واسی خطہ گنجاڑ میں جمعیۃعلماء(ارشد مدنی)کا میڈیکل کیمپ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th March 2018, 8:38 PM | ملکی خبریں |

25گاؤں کے انتہائی غربت زدہ 260 آدی واسی خاندانوں میں کمبل،دوائیاں،بچوں کے کپڑے اور مقوی غذائیں تقسیم کی گئیں 
ممبئی،11؍مارچ(ایس او نیوز؍پریس ریلیز) جمعیۃعلماء (ارشدمدنی)کی دھانو ،بوئیسر اور تاراپور کی یونٹوں کے اشتراک سے ایک شاندار میڈیکل کیمپ دھانو تعلقہ کے نہایت کوردہ خطہ گنجاڑ کے مقامی ہیلتھ سینٹر میں منعقد کیا گیا،جس میں ان تینوں یونٹوں کے صدر و سکریٹری اور مجلس منتظمہ کے ممبران نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،بالخصوص ایاز الدین سر اور ان کے رفقاء کی محنت سے یہ کیمپ بہت کامیاب رہا ۔

ہیلتھ سینٹر کے پورے عملہ نے بشمول ڈاکٹر صاحبان ،نرس وغیرہ نے نہایت دلچسپی کے ساتھ اس کیمپ کی کارکردگی میں حصہ لیا اور جمعیۃعلماء ضلع تھانہ و پالگھر کے نائب صدر مولانا محمد عارف عمری اور جنرل سکریٹری حافظ محمد عارف انصاری نے بحیثیت مہمان خصوصی اس میں شرکت کی ۔

اس موقع پر جمعیۃعلماء دھانو کے صدر محبوب صاحب،جمعیۃعلماء بوئیسر کے صدر مولانا عبد القدوس صدیقی،جمعیۃعلماء تارا پور کے صدر مولانا صفوان کے علاوہ بدرالدین صاحب ،کوثر شیخ،افضل شیخ،معظم شیخ،مسعود مارکنڈے بطور خاص موجود تھے اور لیلاوتی اسپتال کے دوڈاکٹرجناب ڈاکٹر افسر خان اور ڈاکٹر شبینہ جمال نے بھی اپنی ٹیم کے ساتھ ممبئی سے اس پروگرام میں شرکت کی۔

میڈیکل کیمپ میں تعلقہ دھانوکے ۲۵؍ گاؤں کے مختلف امراض سے دوچار کم و بیش 260 مرد و خواتین ،بڑوں اور بچوں کا چیک اپ کیا گیا اور ان کے مرض کی تشخیص کے بعد دوائیں دی گئیں ۔مذکورہ کیمپ میں چیک اپ اور ادویہ کی تقسیم کا سلسلہ صبح ۹؍ بجے شروع ہوا اور شام ۴؍ بجے تک جاری رہا ،۔کیمپ میں آنے والے 300؍آدی واسی خاندانوں کو بسکٹ ،چاکلیٹ،گلوکون ڈی،کمبل اور بچوں کے کپڑے وغیرہ پر مشتمل پیکٹ دیئے گئے،اور سب کو دوپہر کے کھانے کا پیکٹ بھی فراہم کیا گیا ۔

جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے صدر مولانا مستقیم احسن اعظمی صاحب اور جنرل سکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی صاحب نے اس شاندار میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر جمعیۃعلماء کی یونٹوں کو مبارکباد پیش کی اور بالخصوص ایاز الدین سر کی نمایاں کاوشوں کی ستائش کی ۔

واضح رہے کہ دھانو تعلقہ کے اس آدی واسی خطہ کے باشندوں کی حالت زاراور نا گفتہ بہ غذائی قلت کی وجہ سے ہر عمر کے لوگ مختلف امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ،حتی کہ کچھ معصوم بچے مہلک امراض کے بھی شکار ہوگئے ہیں ۔ اطلاع کی ملنے پر مقامی جمعیۃعلماء کے متحرک اور فعال رکن ایاز الدین سر نے علاقہ کا سروے کیا اور حالات سے جمعیۃعلماء کے ریاستی ذمہ داروں کو مطلع کیا ۔ذمہ داروں کے ایماء پریہ میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس سے لوگوں نے استفادہ کیا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔