دار العلوم عزیزیہ میں مولانا محمد سالم قاسمی رحمۃ اللہ کے لئے قرآن خوانی اور تعزیتی اجلاس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th April 2018, 12:00 AM | ملکی خبریں |

ممبئی15؍ اپریل(ایس او نیوز؍ پریس ریلیز) دارالعلوم عزیزیہ،میرا روڈ،ممبئی میں آج حضرت مولانا محمد سالم قاسمی رحمۃ اللہ علیہ کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور اس کے بعد ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت مولانا محمد شرافت حسین مظاہری (صدر المدرسین) منعقد ہوا۔

اس اجلاس کو مخطب کرتے ہوئے مولانا محمد عارف عمری استاد دار العلوم عزیزیہ نے کہا کہ حضرت والا کی خاندانی نسبت بانی دار العلوم دیوبند سے ہے اور اس ادارے نے دین اسلام کی جو لا زوال خدمت انجام دی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔

مولانا شرافت حسین مظاہری نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ حضرت مولانا نے اپنی پوری زندگی مذہبی تعلیم کے حصول اور اس کی تعلیم میں بسر کی جو ایک مومن کا مقصود اصلی ہے۔

دار العلوم عزیزیہ کے ایک طالب علم محمد شریف نے دار العلوم عزیزیہ کے استاد مولانا عنایت اللہ صاحب کے مرتب کردہ منظوم مرثیہ کو بڑے والہانہ انداز میں پڑھا ۔اور آخر میں صدر اجلاس کی پر سوز دعا پر یہ مجلس اختتام پذیر ہوئی ۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔