منگلورومیں بزنس مین پر حملہ اور لوٹ کا معاملہ۔ دوملزمین گرفتار ۔لوٹے گئے16.57لاکھ روپے برآمد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th December 2018, 4:35 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 9؍ستمبر (ایس او نیوز) شہر کے بیجائی علاقے میں سری رام بھجنا مندر کے پاس 20اکتوبر کو بزنس مین پر حملہ کرکے 27لاکھ روپے لوٹنے کا جو واقعہ پیش آیا تھا، اس کیس کو حل کرنے میں پولیس کو کامیابی ملی ہے اور اس نے دوملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے پاس سے لوٹی گئی رقم کا ایک حصہ 16.57لاکھ روپوں کے علاوہ 17,17,000مالت کی دیگر اشیاء برآمدکر لی ہے۔پولیس نے ملزمین کی موٹر بائک بھی ضبط کرلی ہے۔

پولیس نے گرفتار شدہ ملزمین کی شناخت محمد شفیع(26سال) اورمحمد ریاض (19سال) بتائی ہے۔یاد رہے کہ 20اکتوبر کی شام کو گنیش کامتھ نامی تاجر جب اپنے گھر کی طرف جارہاتھا تو کچھ لوگوں نے اس پر حملہ کرکے اس کی بیاگ چھین لی ہے جس کے اندر 27لاکھ روپے موجود تھے۔کامتھ کے بیان کے مطابق لٹیروں نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی اس لئے اس نے خوف کے مارے یہ کہانی گھڑی تھی کہ حادثے میں اس کی بیاگ گم ہوگئی ہے۔ بعد میں پولیس نے اس بات کا سراغ لگالیا کہ دراصل یہ ایک لوٹ کی واردات ہے۔سنٹرل اینٹی راؤڈی اسکواڈ کے انسپکٹر رویش ایس نائیک کی قیادت میں تشکیل دی گئی ٹیم نے اس کیس کو حل کرلیا اور ملزمین کو اپنی حراست میں لے لیا۔

پولیس کے بیان کے مطابق اس ڈکیتی کے منصوبہ ساز بیلتھنگڈی کا رہنے والا محمد شفیع پر بیلتھنگڈی پولیس اسٹیشن کے حدود میں چوری کے چار معاملات اور پتور پولیس اسٹیشن میں عصمت کا ایک کیس درج ہے ۔ اس کے علاوہ پانڈیشور، اوروا، کدری اور کوور پولیس اسٹیشن میں مختلف جرائم کے لئے اس پر کیس درج ہیں۔ محمد ریاض کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ چھوٹی موٹی چوریوں کے معاملات میں محمد شفیع کا ساتھ نبھایا کرتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔