منگلورو میں ہیلمٹ نہ پہننے پر سوال کرنے والے پولس اے سی پی پر ہیلمٹ سے ہی حملہ ؛ بائک رائڈر گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th April 2017, 10:30 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:18/اپریل(ایس اؤ نیوز)ہیلمٹ اپنے پاس رکھتے ہوئے بغیر پہنے بائک سواری کرنے پرجب پولس  اے سی پی نے بائک سوار کو روک کو ہیلمیٹ نہ پہنے پر سوال کیا تو متعلقہ بائک سوار نے  ہیلمٹ سے ہی حملہ کردیا ۔یہ واقعہ کاؤور پولس تھانہ حدود میں آج منگل کو پیش آیا ہے۔

پولس نے اس تعلق سے  مقامی مکین کارتیک  گرفتار کرلیا ہے،حملے میں منگلورو شمال کے اے سی پی راجیندر کو چوٹ لگی ہے۔ کاؤور پولس تھانہ حدود کے پنجی موگویر میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ ملزم کارتیک ہیلمٹ ہونے کے باوجود پہنے بغیر بائک چلا نے کی بات کہی جارہی ہے، اے سی پی راجیندر کی نگاہ پڑی تو انہوں نے بائک کوروکا اور ہیلمٹ نہ پہننے پر گرم کیا۔ اسی دوران کارتیک نےاپنے پاس موجود ہیلمٹ لے کر اے سی پی راجیندر پر حملہ کرنے کی بات شکایت میں درج کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ملزم کارتیک کو گرفتارکرنے کے بعد اس کے خلاف مقدمہ دائر کرلیا گیا ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی