مانس چودھری کا کانگریس کی فہرست میں دکھانام، بی جے پی سے دیاتھا استعفیٰ
شیلانگ، 06 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)میگھالیہ اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروشوروں پرہے لیکن اس دوران میگھالیہ کے سابق وزیرمانس چودھری نے بی جے پی کوایک بڑادھچکادیا ہے۔ اسمبلی کی ٹکٹ نہیں ملنے پرمانس چوہدھری نے بی جے پی سے استعفیٰ دیاتھا، جس کے بعد مانس چودھری کا نام پیر کے روز حکمراں کانگریس کی فہرست میں دیکھا گیا ہے۔بتادیں کہ چودھری کا نام باقی سیٹوں کے لئے کانگریس کی طرف سے اعلان کردہ تین ناموں کی آخری فہرست میں آیاہے۔ چودھری نے دعوی کیا ہے کہ بی جے پی کے امیدواروں کی فہرست سے ان کانام ہٹانا بدعنوانی کے خاتمے کی کوششوں کوایک شدیددھچکاہوگا، وہ جنوبی شیلانگ سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔بی جے پی نے جنوبی شیلونگ سیٹ سے سابق قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سنبور شولائی کوٹکٹ دیاہے۔چودھری کی نظربھی اسی سیٹ پرتھی ور اس نشست سے ٹکٹ نہ ملنے کے بعدسے وہ پارٹی سے ناراض چل رہے تھے،جس کے بعد انہوں نے پیر کو استعفیٰ دے دیاتھا۔بتادیں کہ آنے والی 27 فروری کو 60 نشستوں پرمیگھالیہ میں اسمبلی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ میگھالیہ میں فی الحال کانگریس کی حکومت ہے۔ بتادیں کہ بی جے پی نے میگھالیہ میں 2014 لوک سبھا انتخابات میں 7میں سے6 نشستیں حاصل کی تھیں۔