ممتا بنرجی کا دھرنا جاری، اب سپریم کورٹ پر سب کی نگاہیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th February 2019, 11:55 AM | ملکی خبریں |

کولکاتہ،4؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) مغربی بنگلا کل شام سے سیاسی جنگ کا میدان بنا ہوا ہے اور وہاں پر زبردست سیاسی ڈرامہ جاری ہے ۔ ویزر اعلی ممتا بنرجی دھرنے پر بیٹھی ہوئی ہیں اور ان کے وزراء اور ارکان اسمبلی بھی ان کے ساتھ موجود ہیں ۔ ادھر ذرائع کے مطابق سی بی آئی اور ریاستی حکومت کا اگلا قدم سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹ اور کھٹانا ہوگا۔ ادھر ترنمول کانگریس کے کارکنان نے مرکز اور مودی کے خلاف ریل روکو مہم شروع کر دی ہے۔

کولکاتا میں کل اس وقت انتہائی سنگین صورتحال پیدا ہو گئی جب مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی مرکز کے خلاف سڑک پر آ کر دھرنے پر بیٹھ گئی ہیں ۔ بی جے پی اور ترنمول کانگریس پارٹی دونوں ایک دوسرے پر الزامات لگا رہی ہیں لیکن جو کولکاتا میں دیکھنے میں آیا ویسا ملک میں پہلی مرتبہ سامنے آیا ہے ۔ ممتا بنرجی شہر کے پولس کمشنر کی رہائش گاہ پر سی بی آئی کے چھاپہ مارنے کی کوشش کے خلاف احتجاج میں دھرنا پر بیٹھی ہیں۔ ممتا بنرجی نے صاف کہا ہے کہ کیونکہ وہ مودی حکومت کے خلاف حزب اختلاف کو متحد کرنے میں پیش پیش ہیں اس لئے مودی اور شاہ کی جوڑی ان کی حکومت کے خلاف سی بی آئی کا استعمال کر رہی ہے۔

ممتا بنرجی سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے ان سے فون پر بات کرنے کے بعد ٹوئٹ کیا ’’مغربی بنگال میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ مودی اور بی جے پی کے ذریعہ ہندوستان کے آئینی اداروں پر مسلسل حملہ کا حصہ ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ پورا حزب اختلاف ملکر ان فسطائی طاقتوں کو شکست دے گا ۔

ترنمول کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اپنے مخالفین کے خلاف مرکزی جانچ بیور(سی بی آئی) کا ناجائز استعمال کررہی ہے اور اتوار کو کولکاتہ میں پولس کمشنر کے خلاف بھی اس نے یہی کام کیا۔ راجیہ سبھا میں پارٹی کے لیڈر ڈیرک اوبرائن نے آج رات صحافیوں کو بتایا کہ مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی کولکاتا پولس کمشنر راجیو کمار پر سی بی آئی کے چھاپہ کے خلاف دھرنے پر بیٹھ گئی ہیں۔ اوبرائن نے کہا کہ مودی حکومت سبھی اپوزیشن سیاسی پارٹیوں کے خلاف سی بی آئی کا استعمال کرکے انھیں ڈرا دھمکا رہی ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندرمودی کے دفتر میں سبھی آئینی اداروں کی حیثیت میں کمی کی گئی ہے۔ اس لیے مودی اور امت شاہ کی جوڑی کو ہٹانا بے حد ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ سبھی اپوزیشن پارٹیاں متحد ہوکر مودی بھگانے کے لیے کام کریں گی اور پارلیمنٹ کے اندر احتجاج کریں گی۔

اس معاملہ میں حزب اختلاف کے تمام سینئر رہنما ممتا کے ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں اور سبھی یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کل شام مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) کے چندافسران کو لکاتا وہاں کے پولیس کمشنر راجیو کمار سے پوچھ تاچھ کرنے کے لئے پہنچے تھے ۔ ان افسران کو پہلے وہاں کی مقامی پولیس نے گرفتار کر لای جبکہ بعد میں انہیں رہا بھی کر دیا گیا ۔ سی بی آئی کے 40 افسران آج شام کولکاتا پولس کمشنر راجیو کمار کے گھر لوڈن اسٹیٹ پہنچے تھے۔ اس کے فورا بعد کولکاتا پولس کے افسران راجیو کمار کے گھر پہنچ گئے اور سی بی آئی کے افسران کو حراست میں لے کر شیکسپئر سرانی پولس اسٹیشن لے گئے۔ پہلے کولکاتا پولس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مرکزی جانچ ایجنسی کے پانچ افسران کوگرفتار کرلیا گیا تھا۔

دوسری جانب مرکزی حکومت نے کہا تھا کہ ممتا بنرجی حکومت آئینی بحران پیدا کررہی ہے۔سی بی آئی نے الزام عاید کیا ہے کہ کولکاتا پولس کے افسران نے کولکاتا میں واقع سی بی آئی کے دونوں دفاتر کا محاصر ہ کرلیا ہے۔سی بی آئی نے کہا تھا کہ کولکاتا پولیس اس کیس میں شواہد کوبرباد کرسکتی ہے۔ دوسری جانب ممتا بینرجی اور ترنمول کانگریس کے رہنماؤں نے کہا کہ ان سی بی آئی افسران کے پاس پوچھ تاچھ کرنے کے لئے کوئی دستاویز نہیں تھا اور یہ سب سیاسی ہتھکنڈا ہے ۔

کولکاتا پولس کمشنر راجیو کمار کو چٹ فنڈ گھپلہ معاملے میں سی بی آئی کے ذریعہ گرفتار کرنے کی کوششوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی دھرم تلہ میں واقع میٹرو چینل پر دھرنے پر بیٹھ گئی ہیں۔ وزیرا علیٰ نے کہا کہ وہ جمہوریت کو بچانے کے لئے یہ دھرنا دے رہی ہیں۔ خیال رہے کہ 13سال قبل ممتا بنرجی نے اسی جگہ پر یکم دسمبر 2006 کو بنگال میں حصول اراضی کے خلاف طویل ترین 26 دن بھوک ہڑتال پر بیٹھی تھیں۔ اسی دھرنے کے بعد ہی ممتا بنرجی بنگال میں مقبول ہوئی تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔