پی ایم اوکے اشارے پرممتااورنائیڈوکومجھ سے ملنے نہیں دیاگیا،کجریوال نے پھرمودی کونشانہ بنایا،کہا،دہلی میں غیراعلانیہ ایمرجنسی نافذ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th June 2018, 11:30 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 18جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کی طرف سے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرابابونائیڈو کو لیفٹیننٹ گورنر کی رہائش گاہ پر دھرنے پر بیٹھے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سے ملنے کی اجازت نہیں دی جانے کی اطلاعات کے درمیان مسٹر کیجریوال نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ ایسا وزیر اعظم کے دفتر کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔مسٹرکیجریوال نے ٹویٹ کیا، ’’میں نہیں سمجھتا کی معزز لیفٹیننٹ گورنر خود ایسا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ قدرتی طور پر سے پی ایم اونے انہیں ایسا کرنے کی ہدایت دی ہے۔ جیساکہ آئی اے ایس افسران کی ہڑتال کی طرح پی ایم او اشارے پر چل رہی ہے‘‘۔اطلاعات کے مطابق محترمہ بنرجی اور مسٹر نائیڈو نے لیفٹیننٹ گورنر سے مسٹر کیجریوال سے ملنے کی اجازت مانگی تھی لیکن انہیں منع کر دیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اب یہ دونوں لیڈر مسٹر کیجریوال کے سرکاری رہائش گاہ پر جائیں گے اور وہاں سے پیدل راج نواس جائیں گے۔اس دوران نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بھی ٹویٹ کر کے کہا کہ وزیر اعظم کا دفتر دوسری ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو مسٹر کیجریوال سے ملنے سے کس طرح روک سکتا ہے۔انہوں نے کہا، ’’کیا دہلی میں غیر اعلانیہ ایمرجینسی لاگوہے؟‘‘مسٹر کیجریوال اور ان کے تین وزیر گزشتہ چھ دن سے لیفٹیننٹ گورنر کی رہائش گاہ پر دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔وہ دہلی حکومت کے دفاتر میں آئی اے ایس افسران کی مبینہ ہڑتال ختم کروانے اور کچھ دیگر مطالبات کو لے کر دھرنے پرہیں‘‘۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔