مالیگاؤں دھماکہ معاملہ؛ ملزم پروین ٹکلکی کی ضمانت منسوخ کیئے جانے کے مطالبہ پر ممبئی ہائی کورٹ نے جاری کی نوٹس

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th February 2017, 2:14 AM | ملکی خبریں |

ممبئی ۲۷؍ فروری  (ایس او نیوز؍پریس ریلیز) مالیگاؤں ۲۰۰۸ء بم دھماکہ معاملے کے ملزم پروین ٹکلکی جسے خصوصی این آئی اے عدالت نے گذشتہ برس مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے تھے کی متاثرین کی جانب سے ضمانت منسوخ کیئے جانے والی عرضداشت پر آج بامبے ہائی کورٹ مرکزی حکومت سمیت ریاستی حکومت اور ضمانت پر رہا شدہ ملزم کو نوٹس جاری کیا جس سے بھگواء دہشت گردوں کو شدید دھچکہ لگا ہے ۔

متاثرین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی)قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزاراعظمی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں ۲۰۰۸ بم دھماکہ کے ملزم پروین ٹکلکی کو قومی تفتیشی ایجنسی NIAنے کلین چٹ دی تھی جس کے بعد خصوصی این آئی اے عدالت کے جج ایس ڈی ٹیکولے نے ۵؍ ستمبر ۲۰۱۶ء کو ملزم کو مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے تھے لیکن نچلی عدالت کے فیصلہ سے غیر مطمین متاثرین نے جمعیۃ علماء سے ملزم کی ضمانت منسوخ کیئے جانے کے تعلق سے قانونی اقدامات کرنے کی گذارش کی تھی جس کے بعد ایڈوکیٹ شریف شیخ نے ملزم پروین ٹکلکی کی ضمانت منسوخ کیئے جانے کے لیئے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس کی سماعت آج عمل میں آئی ۔

گلزا راعظمی نے بتایا کہ بامبے ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس وی کے تہلرمانی اور جسٹس اے ایم بدر نے یونین آف انڈیا، اسٹیٹ آف مہاراشٹر اور ملزم پروین ٹکلکی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اپنی سماعت ملتوی کردی ۔
گلزار اعظمی نے کہا کہ ہائی کورٹ کا اس معاملے میں فریقین کو نوٹس جاری کرنا بہت اہمیت رکھتا ہے نیز انہیں امید ہیکہ بحث کے دوران مداخلت کار کے دلائل کو مد نظر رکھتے ہوئے عدالت فیصلہ کریگی۔

واضح رہے کہ مالیگاؤں ۲۰۰۸ بم دھماکہ معاملے میں ریاستی انسداد دہشت گرد دستہ ATS کی جانب سے داخل کردہ فرد جرم میں ملزم پروین ٹکلکی کو اس پورے معاملے کا ایک اہم ملزم بتایا گیا تھا اور اس نے اقبالیہ بیان بھی دیا تھا کہ ان بم دھماکوں کی سازش میں وہ دیگر ملزمین کے ساتھ ملوث تھا لیکن معاملے کی تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے این آئی اے نے اضافی چارج شیٹ داخل کی اورملزم کو کلین چٹ دیتے ہوئے اس کی ضمانت عرضداشت کی مخالفت تک نہیں کی جس کے بعد اسے نچلی عدالت نے ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے ۔

اب جبکہ متاثرین اس معاملے میں ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے ہیں ، ممبئی ہائی کورٹ کو ملزم کے خلاف موجود ثبوت وشواہد کی روشنی میں نچلی عدالت کے فیصلہ پر نظر ثانی کرنا پڑیگی کیونکہ این آئی اے کی تحقیقات سے قبل نچلی عدالت سے لیکر سپریم کورٹ تک نے ملزم کی ضمانت مسترد کی تھی ۔
 

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...