مہاراشٹر:سیکورٹی فورسیز کو ہاتھ لگی بڑی کامیابی ، گڈچرولی میں 14نکسلیوں کو کیا گیا ڈھیر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd April 2018, 11:57 AM | ملکی خبریں |

گڈچرولی ،22؍اپریل ( ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) مہاراشٹر کے گڈ چرولی میں سیکورٹی فورسیز کو نکسلیوں کے خلاف بڑی کامیابی ملی ہے۔ گڈھ چرولی کے کسن پور علاقہ میں سیکورٹی فورسیز نے 14 نکسلیوں کو مار گرایا ہے۔ پولیس کے ساتھ انکاونٹر میں مارے گئے نکسلیوں میں کچھ سینئر کمانڈر بھی شامل ہیں ، جو مہاراشٹر پولیس کی وانٹیڈ لسٹ میں شامل تھے۔

اطلاعات کے مطابق پہلے نکسلیوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کی تھی ، جس کے بعد پولیس کو جوابی کارروائی کرنی پڑی۔ گڈ چرولی کے بھامرا گڑھ تحصیل میں واقع پولیس دفتر سے تقریبا 140 کلو میٹر دور یہ مڈبھیڑ ہوئی۔ پولیس انسپکٹر جنرل شرد شیلار کے مطابق گڈ چرولی پولیس کی خصوصی لڑاکا یونٹ سی 60کے کمانڈو کی ایک ٹیم نے آج صبح یہاں سے تقریبا 750 کلو میٹر دور بھامراگڑھ کے تڑگاوں جنگل میں یہ مہم شروع کی ، جو اب بھی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ مڈبھیڑ میں مارے گئے نکسلیوں میں ممنوعہ تنظیم کے دو ضلع سطح کے کمانڈر سائناتھ اور سینو شامل ہیں۔ پولیس افسر ستیش ماتھر نے سی 60 کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں یہ نکسلیوں کے خلاف ایک بڑی مہم ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔