مہاراشٹر میں دلت و مسلم ووٹوں کی گول بندی کے لئے نیا اتحاد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th September 2018, 7:27 PM | ملکی خبریں |

ممبئی ،15؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر میں سال 2019میں ہونے والے لوک سبھااور اسمبلی انتخابات میں دلت و مسلم ووٹوں کی گول بندی کے لئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) اوربھاریپا بہوجن مہاسنگھ میں اتحاد کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔

اورنگ آباد میں ان دونوں پارٹیوں کے رہنما اسد الدین اویسی اور پرکاش امبیڈ کر کی 2اکتوبر کو میٹنگ ہو گی اور اسی روز دنوں رہنماایک ساتھ عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ یہ اطلاع ایم آئی ایم کے ایم ایل اے امتیاز جلیل نے دی۔ جلیل نے بتایا کہ اس سلسلہ میں دونوں رہنماؤں کی میٹنگ پرکاش امبیڈکر کی رہائش گاہ پر ہو چکی ہے اور آئندہ انتخابات ساتھ لڑنے پر مہر لگ چکی ہے۔ ریاست میں دلت و مسلم ووٹوں کی گول بندی کا سب سے زیادہ نقصان کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی)کو ہونے کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ دونوں اب تک کانگریس کے ہی روایتی ووٹ بینک رہے ہیں۔ حالانکہ اب یہ ووٹ بینک کانگریس سے ناراض ہو کر کئی سیاسی جماعتوں میں منقسم ہو گیا۔ اس سے کانگریس کمزور تو ہوئی ہے لیکن اس ووٹ بینک کو متحد کرنے کے لئے اویسی اور پرکاش امبیڈنگر نیااتحاد بنارہے ہیں۔

بتادیں کہ اویسی کی ایم آئی ایم کے ریاست میں دو ایم ایل اے ہیں ۔ اسی طرح اورنگ آباد مہانگر پالیکا میں ایم آئی ایم کے 25نگر سیوک ہیں۔ پرکاش امبیڈکر کی طاقت ودربھ کے 11اضلاع میں ہے۔ اس لئے اگر یہ اتحاد کامیا ب ہوا تو یہ کانگریس ہی نہیں بی جے پی او رشیوسینا کے لئے بھی چیلنج پیش کر سکتا ہے ۔ اس کی وجہ کانگریس سے ٹوٹا یہ ووٹ بینک ان دونوں جماعتوں کی جانب متوجہ ہو ا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔